وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات نہ ہوسکی ،آج دوبارہ دھرنا دیں گے، ہمشیرہ شبیر بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  شبیر بلوچ کے اہلخانہ کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات نہ ہوسکی آج دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان۔ چیف جسٹس شبیر بلوچ کے مبینہ اغواء کا نوٹس لیں ۔

کراچی پریس کلب واقعے کی تحقیقات کی جائے، اکبر مینگل

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی میراکبر مینگل نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب میں نامعلوم مسلح افرادکا بغیراجازت گھس کر ویڈیوبناناقابل مذمت ہے،60 سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار اس طرح کا واقعہ پیش آیا، مسلح افراد نے ویڈیو تک بنائی، اس عمل نے بے چینی کی کیفیت پیدا کردی ہے ۔

بلوچستان کی سر زمین کے حوالے سے جو بھی بات ہوگی وہ صوبائی حکومت کرے گی ،سر مایہ کاری کیلئے زمین فروخت نہیں کرایہ پر دینگے، جا م کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان کی سرزمین کسی کو بھی فروخت نہیں کرینگے،سرمایہ کاری کیلئے زمین لیز اور کرایہ پر دینگے، بلوچستان کی سرزمین کے حوالے سے جو بھی بات ہوگی وہ حکومت بلوچستان کرے گی ۔

بلوچستان کو آفت زدہ قراردیاجائے ، بلوچستا ن اسمبلی نے خشک سالی سے متعلق قرار داد منظور کرلی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان کو خشک سالی کے باعث آفت زدہ قرار دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور وفاقی حکومت خشک سالی اور تباہ حال معیشت کے پیش نظر زمینداروں کے قرضے اوربجلی کے واجبات معاف کرتے ہوئے زمینداروں کو خصوصی زرعی پیکج بلاسود قرضے اور پانی کے منصوبوں کے تحت ہر ضلع میں تین ہزار سولر ٹیوب سمیت ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈزفراہم کرے۔ 

پٹ فیڈر کینال ، پسنی فش ہاربر، گوادر سمیت مختلف منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں، نیب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کہاہے کہ بلوچستان میں پٹ فیڈر کینال ،پسنی فش ہاربر ،گوادر کیو ڈی اے اور کوئٹہ میونسپل کمیٹی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے قومی خزانے کے ضائع کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

بلوچستان اسمبلی،بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات لینے سے انکار پر یونیورسٹی حکام طلب

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں خواتین کاکس کا قیام عمل میں لا ئے جانے کی تجویز منظور ،بلوچستان یونیورسٹی کی جانب سے نوہزار طلباوطالبات کے بی ایڈ اور ایم ایڈ کے امتحانات لینے سے انکار پر یونیورسٹی حکام کو سات نومبر کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا گیا ۔ 

بلوچستان اسمبلی ، برج عزیز خان ڈیم پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر سے متعلق ایوان میں اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہوگئیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی نے پشتونخوامیپ کے رکن کی ڈیم کی تعمیر سے متعلق تجویز کی مخالفت کردی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کیلئے اس سال فزیبلٹی کی مد میں پیسے جاری کردیئے ہیں ۔

بلوچستان حکومت مقامی اخبارات کو اشتہار ات کا اجراء یقینی بنائے ، اپوزیشن اراکین

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اخبارات کو اشتہارات کی فراہمی سے متعلق پالیسیوں کا ازسر نوجائزہ لینے اور ڈمی اخبارات کے حوالے سے مستند اقدامات کرنے کیلئے حکومت، اپوزیشن اراکین اورمحکمہ اطلاعات کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ۔

بلوچستان اسمبلی میں گوادر یونیورسٹی اور گورنمنٹ ایمپلائز بینولینٹ فنڈ کا مسودہ قانون منظور

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گوادر یونیورسٹی، گورنمنٹ ایمپلائز بینولینٹ فنڈ کے مسودہ قانون منظوراپوزیشن کا وزیراعلیٰ کے معاونین کی تعیناتیوں سے متعلق منظور ہونے والے بل پر تحفظات کا اظہار کیا ۔