بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں تعاون کرینگے، عارف علوی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے رجوع کرنے سمیت کسی بھی معاملے پر رائے کی تبدیلی بری بات نہیں۔ حقائق جاننے پر رائے بدلنا یوٹرن نہیں بلکہ فخر کی بات ہے۔ کوئٹہ میں پانی کے بحران کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سیوریج کے پانی کو استعمال میں لانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔وفاق بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ 

گوادر ریلوے کا الگ ڈویژن ہے ،جلد وزیراعظم ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، شیخ رشید

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر کو ریلوے کا الگ ڈویڑن قرار دے دیا ہے، حکومت بلوچستان نے زمین دیدی ہے وزیراعظم عمران خان جلد گوادر میں ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ٹرینوں اور پٹڑیوں کی حالت زار بہتر بناکر ریلوے کے سفر کر سستا اور آسان بنارہے ہیں۔ 

حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے،آغا حسن ،ڈاکٹر حئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور طلباء تنظیم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد قومی اسمبلی کے ریکارڈ کا حصہ بن چکے ہیں ،بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بناتے ہوئے بلوچستان مسئلہ کا سیاسی حل تلاش کیا جائے ۔ 

بلوچستان میں ریلوے ٹریکس کو بہتر بنایا جارہا ہے، فرخ حبیب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پا لیما نی سیکرٹری بر ائے ریلو ے اور پی ٹی آئی کے رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے کوئٹہ جیسے بڑے ریلوے اسٹیشن کو نظر انداز کرکے رائے ونڈ اور ناروال جیسے چھوٹے ریلوے اسٹیشنوں پر اربوں روپے خرچ کئے۔ملک کو لوٹنے والوں کا اب صرف احتساب ہوگا۔بلوچستان سمیت ملک بھر میں ریلوے ٹریکس کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ 

سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سی ٹی ڈی بلوچستان نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے اہم دہشتگرد کو مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دھماکاخیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔

لاپتہ افراد سے متعلق ٹروتھ کمیشن قائم کیا جائے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق سچائی جاننے کیلئے عالمی انصاف کے اداروں کی سرپرستی میں ٹروتھ کمیشن قائم کیا جائے ۔ 

کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ اور لورالائی کے گندے پانی سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: رواں سال بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیو وائرس کی وجہ سے 3 بچے زندگی بھر کے لیے معذور ہوچکے ہیں۔ ان معصوم بچوں کو معذور کرنے والا وائرس تاحال ہمارے ماحول میں موجود ہے۔ 

پنجگور، ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک 2زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی فورسز نے پاکستانی حدود میں فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق ہلاک و زخمی افراد ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ایرا ن میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔