چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات کررہے ہیں ، سلیم کھوسہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کے دو بھائیوں کو خاران سے گرفتار کرلیا گیا۔ وزیرداخلہ بلوچستان میر سلیم کھوسہ کہتے ہیں کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں سے متعلق بلوچستان حکومت بھی تحقیقات کررہی ہیں۔ مارا گیا ایک حملہ آورکا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل کرایا گیا تھا۔حملے کا ماسٹر مائنڈ بھارت میں موجود کالعدم تنظیم کا دہشتگرد اسلم اچھو ہے ۔ 

وزیر اعلیٰ بلوچستان اچھے آدمی ہیں صوبائی حکومت کو مکمل سپورٹ کریں گے، ن لیگ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں جام کمال کو سپورٹ کرینگے، نواب ثناء اللہ زہری اپنے فیصلے میں آزاد ہیں ۔

چینی قونصلیٹ حملے میں جاں بحق باپ بیٹا کوئٹہ میں سپرد خاک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں جاں بحق ہونیوالے باپ اور بیٹے کو کوئٹہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ اہلخانہ نے شکوہ کیا کہ میتیں کوئٹہ پہنچانے کا انتظام انہوں نے خود کیا، سندھ حکومت کی طرف سے کوئی تعاون کیا گیا نہ ہی بلوچستان حکومت کی طرف سے کوئی داد رسی کے لئے آیا ۔

این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے،نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آئین کا تقاضہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کو ہر پانچ سال بعد آجانا چائیے تاکہ قومی وحدتوں کو آئین میں دیئے گئے ۔

نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان ، بلوچ قومی تشخص کیلئے جدوجہد کرینگے ، ڈاکٹر حئی بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی آرگنائزرڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ بلوچ عوام کواقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے،بلوچستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے ۔

مستونگ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کی دوپہر مستونگ کے علاقے کلی شیخان میں گورنمنٹ بوائز اسکول کے قریب پیش آیا۔

جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 100 روزہ کارکردگی سمیت اہم معاملات پر 2 روزہ اجلاس جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 100 روزہ کارکردگی سمیت اہم معاملات پر 2 اجلاس جاری ہے، اجلاس کے ایجنڈے 35 نکات شامل کئے گئے ہیں۔

مری عرف بزرگ 70ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل،کالعد م تنظیمیں بیرونی ایجنڈے کے تحت ملک میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں ، سرفراز بگٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر دوران مری عرف بزرگ70 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ دوران مری حیر بیار مری کے بعد دوسرے اہم کمانڈر تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج ،حکومت کو نوٹس جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کی تقرری کا قانون بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے دس روز میں جواب طلب کرلیا۔

احمد علی کوہزاد کو پاکستانی شہریت کی بحالی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ; بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی26پر کامیابی کے بعد غیر ملکی اور نا اہل قرار دیئے گئے علی احمد کوہزاد کی پاکستانی شہریت کی بحالی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔