بلوچستان میں امن قائم کردیا ، صوبے میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، جنرل عاصم سلیم باجوہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ کا رخ ایک ایجنڈے کے تحت بلوچستان کی طرف موڑا گیا مگر سیکورٹی اداروں نے عوام کی مدد سے دشمن کے عزائم اور منصوبے ناکام بناکر امن قائم کردیا ہے۔ 

دشمن سامنے نہیں لڑ سکتے چھپ کر حملہ کرتے ہیں ، آئی جی ایف سی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ سامنے سے نہیں لڑسکنے والے چھپ کر پیچھے سے وارکرتے ہیں صوبے کی ترقی امن وامان کی بحالی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بلوچستان طلباء تنظیموں کا اتحاد ، طلباء ایجوکیشن الائنس کے قیام کا اعلان

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان کی طلباء تنظیمیں طلباء ایجوکیشن الائنس کے پلیٹ فارم پر متحدتعلیمی اداروں میں طلباء یونینز کی بحالی، اسکول کالجز اور یونیورسٹیز میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی ،اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پر امن تعلیمی ماحول کا قیام، غریب طلباء کو اسکالر شپ کی فراہمی ، داخلہ فیسوں میں کمی، تعلیمی ہاسٹلز میں انٹرنیٹ کی سہولیا ت کی فراہمی، کالج اور یونیورسٹیز میں بی ایس کے داخلوں میں اضافہ، ڈائریکٹریٹ کے زریعے ہونیوالے داخلوں میں شفافیت ،بند ہوسٹلز کی بحالی، کالجز اور یونیورسٹیز میں چوبیس گھنٹے لائبرریز کو کھلارکھنے۔

سابق ڈی آئی جی نے سیکورٹی کا مطالبہ نہیں کیا تھا ، بلوچستان میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے ، سیکورٹی مزید سخت کرینگے ، پولیس /ایف سی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے سابق ڈی آئی نعیم کاکڑ نے سیکورٹی کا مطالبہ نہیں کیا تھا ،واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں۔

کوئٹہ مارواڑ میں بم حملہ ، ایف سی کے 3اہلکار شہید 4زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ ایف سی حکام کے مطابق دھماکا کوئٹہ سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر دور کوئلہ کی معدنیات والے پہاڑی علاقے مارواڑ میں ہواجہاں نامعلوم دہشتگردوں نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔ 

وزیراعلی اور سپیکر میں اختلافات شدید ، قدوس بزنجو کا ایک مرتبہ پھر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش یا کوئی اور وجہ ؟ اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے ایک بار پھر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔

کوئٹہ ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ ڈی آئی جی پولیس شہید

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کے ریٹائرڈ ڈی آئی جی محمد نعیم کاکڑ شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی رات کو تھانہ سول لائن کی حدود میں پشین سٹاپ کے قریب جونیئر اسسٹنٹ کالونی میں پیش آیا۔

لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ کا کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرے میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی ۔ 

ایران کے مغوی 12اہلکاروں میں سے 5کو رہا کردیا گیا

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: گزشتہ ماہ ایران سے اغوا ہونیوالے ایرانی بارڈر فورس کے بارہ میں سے پانچ اہلکاروں کو اغوا کاروں نے رہا کردیا۔ پاکستانی حکام نے مغویوں کو ایرانی حکام کے حوالے کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔