اسمبلی اجلاس، وفاق نے بلوچستان کو ہمیشہ نظرانداز کیا غیرآئینی اخراجات پر قابو پاناہوگا، بجٹ پر بحث

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے صوبائی بجٹ پر بحث کے دوران کہاہے کہ گزشتہ 5سال کے دوران حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں رہی موجودہ حکومت نے بجٹ میں عوام کی ریلیف کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اراکین کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پانا ضروری ہے بصورت دیگر آئندہ چند سال میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے کچھ نہیں بچے گا ۔

ایف سی مددگار سینٹر پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے لاہور سے فارنزک ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی۔ تین رکنی کمیٹی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور سے پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی تین رکنی ٹیم نے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ 

مستونگ کیڈٹ کالج واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے ، غفار کدیزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کیڈٹ کالج مستونگ میں سینئر طلباء کے تشدد سے متاثرہ طلباء کے والدین نے تشدد میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے کوئٹہ پریس کلب میں سابق اساتذہ رہنما عبدالغفار کدیزئی ، حافظ غلام محمد کھوسہ ، محمد امین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینئر طلباء کے جونیئر پر تشدد انہیں اپاہج بنانے کی مذموم کوشش ہے ۔

این ٹی ایس تعیناتیوں میں اقربا پروری سے کام لیا گیا مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : آل بلوچستان2015ء این ٹی ایس ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے427 افراد کی محکمہ تعلیم میں تعیناتیوں کو اقرباء پروری قرار دیتے ہوئے تین بھائیوں کی تعیناتیوں کا انکشاف کیا ہے ۔

کوئٹہ، ایف سی مددگارسینٹرپر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 5حملہ آور مارے گئے

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پردہشتگردوں کی جانب سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پانچ خودکش حملہ آوروں میں سے دو نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاجبکہ تین کو فورسز نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ 

اعلانات پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں عوام الیکشن میں بہترامیدواروں کا انتخاب کریں، قدوس بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے صوبائی حکومت محض اعلانات پر یقین نہیں رکھتی ، صوبے کی عوام آئند ہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہوئے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو انکی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

کوئٹہ مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق 7 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں دو مختلف حادثات میں دو بچوں اور خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ شالکوٹ کی حدود میں مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر تیز رفتار پک اپ اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا۔ 

بلوچستان کے 352ارب روپے کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،8ہزار نئی آسامیاں تخلیق

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان کے نئے مالی سال 2018-19کیلئے352 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ تنخواہوں اورغیرترقیاتی اخراجات کی مد میں264ارب، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 88ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ میں تقریباً 62ارب روپے کا ریکارڈ خسارہ ظاہر کیا گیا۔