کوئٹہ: چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے بلوچستان میں پانی، تعلیم اور صحت کے شعبے کی بدحالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم تو سمجھتے تھے سندھ کی حالت ابتر ہے، بلوچستان کے حالات تو اور بھی خراب ہیں۔