نواب ثناء اللہ زہری و قادر بلوچ پی پی میں شامل پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات کے بعد بلوچستان میں حکومت بنائے گی ‘ بلاول بھٹو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام پہچان چکے ہیں کہ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی ،تاریخی غربت، بے روزگاری ہے اگر ہم نے ان مسائل سے نکلنا ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا، پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر بلخصوص بلوچستان میں حکومت بنائے گی اور ہم جیالہ وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ منتخب کر کے دیکھائیں۔

کوئٹہ میں ایف آئی اے کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی پرانا ریکارڈ جل کر خاکستر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  کوئٹہ میں ایف آئی اے کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی پرانا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ڈی جی ایف آئی اے نے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،تفصیلات کے مطابق اتوار کی دو پہر کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر واقعہ ایف آئی اے کے دفتر کی چھت پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھت پر واقعہ کمروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

پی پی میں شمولیت کا سلسلہ جاری رئیگا آئندہ حکومت ہم بنائیں گے ‘ قادر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں شمولیتوں کی ابتداء 16سے 20ایسی شخصیات کی ہے جو موجوہ اور سابقہ پارلیمنٹرین ہیں اگر ہم نے محنت جاری رکھی تو بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات میں اکثریتی حکومت بنائیں گے ،پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں ۔

سوراب، پی پی کے کوئٹہ جلسہ میں شرکت کے کرنے والے گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق 13 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ; پیپلز پارٹی کے کوئٹہ میں جلسہ میں شرکت کرنے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی حمایتی شمولیتی جلسے میں شرکت کے لئے کرخ سے جانے والے کارکنوں کی گاڑی کو سوراب کے مقام پر خوفناک حادثہ پیش آیا

سانحہ آٹھ اگست، تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر عمل کیا جائے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہدائے 08 اگست 2016ء کے المناک شہادتوں کی پانچویں برسی کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ 08 اگست 2016 ء کے لئے بننے والے کوئٹہ کمیشن کے رپورٹ و سفارشات پر من و عن عمل درآمد کی ضرورت ہے تاکہ بروقت اور برمحل فیصلوں و اقدامات سے انسانی زندگی کا تحفظ و تکریم کیا جاسکے۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس ‘ ملک عبید اللہ کاسی اور کمسن بچے قدیر کے قتل کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک عبید اللہ کاسی ،کمسن بچے قدیر سمیت صوبے میں اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعات کیخلاف مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کرلی، وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء کاروں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا… Read more »

بلوچستان اسمبلی ‘ اپوزیشن لیڈر کی تحریک کثرت رائے سے مسترد حزب اختلاف کا واک آئوٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کا پاور شو اپوزیشن لیڈر کی تحریک کو اکثریت سے مسترد کردیا اپوزیشن کا اجلاس سے احتجاجا ً واک آوٹ، جمعہ کو بلوچستا ن اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے بلوچستان اسمبلی کے قواعد وانضباط کار مجریہ 1974ء کے قاعدہ نمبر180کے تحت تحریک پیش کی کہ قاعدہ170(د) کے تحت کل ایوان کی مجلس تشکیل دی جائے۔

وی آئی پی روٹس کم سے کم لگائے جائیں’سپیکر بلوچستان اسمبلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس نے کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی تکلیف و پریشانی کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئیجی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ وی آئی پی روٹس کم سے کم لگائے جائیں تاکہ عوام کو زحمت اور پریشانی سے بچایا جاسکے۔ آئے روز لگنے والے وی آئی پی روٹس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔

حق دار کو اس کا حق ہر صورت پہنچنا چاہئے ’قدوس بزنجو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجونے واشک زلزلے کے متاثرین کو معاوضوں کی فوری ادائیگی کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق دار کو اس کا حق ہر صورت پہنچنا چاہئے یہ ہدایت انہوںنے واشک زلزلے کے متاثرین سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر کی جس پر متعلقہ حکام نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کو معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

بلوچستان اسمبلی، اپوزیشن کا امن و امان اور گوادر میں پانی بحران پر احتجاج،اسپیکر نے رپورٹ طلب کرلی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان کے اجلاس میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال پر محکمہ داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو علاقے کا دورہ کر کے 10دن میں رپورٹ جمع کروانے،نصراللہ زیرئے کے بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی آئی جی پولیس سے،پی ایچ ای سے گوادر کو پانی کی فراہمی سے متعلق رپورٹیں طلب کر لیں، اسپیکر نے کورونا وائرس فنڈز کے اخراجات پر پی ڈی ایم اے سے بھی تفصیلات کر لیں۔