بلوچستان کے مفادات مد نظر رکھ کر انتخابی اتحاد بارے فیصلہ کریں گے ،سر دار اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی نظریاتی ویژن کے ساتھ حصہ لے گی جس میں بنیادی اہمیت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو حاصل ہو گا۔

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہیں، کمشنر قلات

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:  کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیالات خا اظہار انہوں نے ڈویژنل کوارڈینشنل کمیٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

دہشتگرد ی کے 16 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دیئے گئے ہیں ، بلوچستان پولیس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس اور ریجنل پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ پولیس کی جانب سے 16مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوادئیے گئے ہیں ،دہشت گرد پہلے پولیس اہلکاروں جبکہ اب آفیسران کو ٹارگٹ کررہے ہیں تاہم پولیس کا مورال اسی طرح بلند ہے ۔

کوئٹہ ،ہزارہ برادری کی گاڑی پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق 2 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کول مائن ورکرز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔

کوئٹہ کی رہائشی خاتون کا بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : کوئٹہ کی رہائشی خاتون کی حکام بالا سے بیٹے کی بازیابی کی استدعا۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عذرا بی بی کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل فورسز کی وردی میں ملبوس افراد میرے گھر میں داخل ہو کر بیٹے کامران اور گھر میں موجود رقم کو اپنے ساتھ لے گئے۔ 

کوئٹہ گیس پر یشر میں کمی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا دھرنا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  حلقہ پی بی 2 کوئٹہ کی سیاسی جماعتوں ، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی پر مشتمل آل پارٹیز عوامی مسائل ایکشن کمیٹی نے کوئٹہ شہر میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، گیس پریشر میں کمی، بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کرکے علامتی دھرنا دیا۔ 

ڈیرہ بگٹی ، مسلح افراد کا گھرپر حملہ و دھماکہ7افراد جاں بحق،3زخمی کیچ میں فورسز کیساتھ جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوگئے

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں حکومتی حمایتی قبائلی رہنماء کے قریبی رشتہ دار کے گھر پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور قبائلی رہنماء سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔ 

چرچ حملہ میں جاں بحق افراد کوشہید کہاجائے، خلیل جارج

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان قائم دوائم رہنے کیلئے بنا ہے، چرچ حملہ پاکستانیوں کو آپس میں لڑانے کی سازش تھی، وزیراعظم سانحہ میں جاں بحق افرادکیلئے پچاس پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کرے، صوبے اور ملک میں شکست خوردہ دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں۔

بی ڈی اے ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: دو ماہ سے زائد تنخواہوں کی بندش سے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لواحقین کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال دیئے محکمہ میں سالوں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو مستقبل کی فکر لاحق،بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز یونین کے ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی اور کنٹریکٹ سمیت پروجیکٹ ملازمین کی مستقل کی عدم مستقلی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔