چرچ حملے کے 41مریض ہسپتال سے فارغ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: 17دسمبر کو میتھوڈسٹ چرچ پر حملے میں زخمی ہونے والے41مریض گھروں کو منتقل16مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں زیر علاج مریضوں میں تین سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر جبکہ دیگر جنرل آئی سی یو،سرجیکل،ہڈی وجوڑ وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

گورنربلوچستان پر خودکش حملے کی سازش ناکام، منصوبہ ساز سہولت کارسمیت گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر خودکش حملے کی سازش ناکام بنادی گئی۔ منصوبہ ساز کو سہولت کار سمیت پاک افغان سرحدی علاقے سے گرفتار کرکے خودکش جیکٹیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

قلات ،ایک پک اپ اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق ،7 زخمی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: قلات علاقے ریج کے قریب قومی شاہراہ پر پک اپ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق دو خواتین اور ایک بچہ سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں کو ئٹہ منتقل کر نے کے لیئے سرکاری ایمبولینس کم پڑ گئے اور مریض تڑپتے رہے بعد ازاں پرائیویٹ گاڑیوں کے زریعے زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ۔

قلعہ عبداللہ ، 16ماہ کا ہٹلر پولیو کا شکار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کا 16ماہ کا ہٹلر ولد محمد علی پولیو کا شکار،بچے کے والدین پولیو سے انکاری تھے،رواں سال بلوچستان میں پولیو کا تیسرا اور ملک کا آٹھواں کیس ہے۔

دہشت گردوں کو اپنے عزائم مکمل ہونے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ صوبائی وزراء اراکین اسمبلی سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بد ترین دہشت گردی قرار دیاہے۔

کوئٹہ میں چرچ پر خودکش حملے میں 9 افراد جاں بحق، 57 زخمی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: کوئٹہ کے زرغون روڈ چرچ پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 9افراد جاں بحق اور 56زخمی ہوگئے زخمیوں میں 4کی حالت تشویشناک ہے ایک شدیدزخمی کوسی ایم ایچ جبکہ دیگر کر سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں رکھاگیاہے دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ چرچ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور فرنیچر وشیشے ٹوٹ گئے ۔

ٓحکومت کیخلاف کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مزاحمت کریں گے ،جمعیت بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد اور صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنا چاہیے ، کسی بھی غیر آئینی اقدامات کی مزاحمت کرینگے، عدلیہ سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔