
کوئٹہ: بلوچستان کے اجلاس میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال پر محکمہ داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو علاقے کا دورہ کر کے 10دن میں رپورٹ جمع کروانے،نصراللہ زیرئے کے بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی آئی جی پولیس سے،پی ایچ ای سے گوادر کو پانی کی فراہمی سے متعلق رپورٹیں طلب کر لیں، اسپیکر نے کورونا وائرس فنڈز کے اخراجات پر پی ڈی ایم اے سے بھی تفصیلات کر لیں۔