کوئٹہ: واشک میں ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور آفیسر سمیت چار زخمی ہوگئے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ خودکش حملہ7پولیس اہلکاروں سمیت8افراد جاں بحق، 29زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ میں خودکش حملہ آور نے 100کلو گرام بارود سے بھری گاڑی بلوچستان کانسٹیبلری کی ایلیٹ فورس کے ٹرک سے ٹکرادی۔ دھماکے میں سات اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چوبیس اہلکاروں سمیت29افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔
کوئٹہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے 5 ملازم کرپشن کیس میں گرفتار
کوئٹہ: قومی احتساب بیورو(نیب ) نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے پانچ ملازمین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
گزین مری کی ہائیکورٹ، سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں درخواستوں کی سماعت
کوئٹہ: بلوچ رہنماء نوابزادہ گزین مری کی تین عدالتوں میں مقدمات اور درخواستوں کی سماعت ہوئی ، ہائی کورٹ میں دائر درخواست پرعدالت عالیہ نے صوبائی حکومت ودیگر مدعا عالیہان کو نوٹیسز جاری کردیئے،
حکومت میں شامل لوگ میرے خلاف فریق بن کر آمر کی تقلید کر رہے ہیں ،گزین مری
کوئٹہ: بلوچ رہنماء نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل دو سے تین لوگ ان کے خلاف فریق بنے ہوئے ہیں اور آمر کی تقلید کرتے ہوئے چھوٹے آمر بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
کوئٹہ فائرنگ کی تبادلے میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: پولیس نے قمبرانی روڈ پر ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے کارروائی سی ڈی ٹی اور پولیس نے مشترکہ طور پر کیا ۔
نئی سیاسی جماعت بنا سکتا ہوں واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں مقدمات کا سامنا کر کے عوام کے پاس جاؤنگا ،گزین مری
کوئٹہ: بلوچ رہنماء نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے سابق وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ وہ کسی ڈیل کے نتیجے میں واپس نہیں آئے بلکہ مقدمات کا سامنا کرکے عوام کے پاس جائیں گے۔
گزین مری اور رکن اسمبلی طارق مگسی سمیت7 افراد کیخلاف کار سر کار میں مداخلت کا مقدمہ درج
کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری اور ان کے قریبی رشتہ دار رکن بلوچستان اسمبلی طارق مگسی سمیت سات افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا۔
گزین مری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
کوئٹہ: پولیس نے سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گزین مری کیخلاف کوئی نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے یا کسی پرانے ایف آئی آر میں ان کو گرفتارکیاگیا ،گزین مری کوئٹہ جیل میں مقید ہیں۔
کوئٹہ مسلح افراد کا ہزارہ برادری کی گاڑی پر حملہ5 افراد جاں بحق ، ہلاک ہونیوالوں میں راہ گیر اور ڈرائیور بھی شامل
کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹارگٹ کلرز پھر سرگرم ہوگئے۔ کاسی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سبزی کی خریداری کیلئے ہزارگنجی جانیوالے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہ گیر اور ڈرائیور سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔