کوئٹہ: کوئٹہ کی مقامی عدالت نے نواب خیربخش مری کے صاحبزادے گزین مری کو دہشتگردی،قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوہلو لیویز کے حوالے کردیاجبکہ ان کے سات گرفتار ساتھیوں کو تیس تیس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔