کوئٹہ، پولیس کا سٹی نالے میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کا منشیات کے عادی افراد کے خلاف ایکشن۔ سو سے زائد نشئیوں کو گرفتار گرفتار کرکے ان کے ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے سٹی نالے میں پولیس نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔

خواتین آجرین کیلئے ای فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرا دی ہے،گور نر اسٹیٹ بنک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : اسٹیٹ بنک کے گورنر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں خاتون آجرین کیلئے ای فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرادی ہے ۔ یہ بات انہوں نے یہاں پسماندہ علاقوں میں خواتین آجرین کے لئے ای فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے اجراء کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے بھی خطاب کیا۔

کوئٹہ، کچلاک میں بم برآمد ناکارہ بنادیاگیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس نے پچیس کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کلی آٹو زئی روڈ کی طرف جانے والے کچے راستے میں جھاڑیوں میں بم چھپا رکھا تھا۔

کوئٹہ اراضی بدعنوانی کیس گرفتار ملزمان کی ریمانڈ میں توسیع

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کیلئے اراضی کی خریداری میں پینتالیس کروڑ روپے کے مبینہ خورد برد کیس میں گرفتار پٹواری اور زمین فروخت کرنیوالے شخص کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔ نیب کیس میں گرفتار تحصیلدار محمد جان ،قانونگو عبدالواحد ،پٹواری محمد الیاس اورزمین فروخت کرنیوالے سلام جان کواحتساب عدالت میں پیش کیا۔

کرپشن کیس میں گرفتار بلوچستان پولیس کا سابق ڈی آئی جی اربوں روپے کے جائیداد کا مالک نکلا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کرپشن کیس میں گرفتار بلوچستان پولیس کا سابق ڈی آئی جی کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا۔ ملزم نے ملک کے چھ بڑے شہروں میں قیمتی بنگلوں، پلاٹس اور فلیٹس کے علاوہ رشتہ داروں کے نام پر کروڑوں روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ اور 35 بینک اکاؤنٹس بھی بنا رکھے تھے۔

کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں حملہ و دھماکہ سے ایف سی کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ،3 زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں دہشتگرد حملوں میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق کیچ( تربت )کے نواحی علاقے دشت بلنگور میں سیاہلو کے مقام پر ایف سی کے اہلکار پہاڑی پر واقع اپنی چیک پوسٹ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،مجید اچکزئی کی گرفتاری کے طریقہ کار کیخلاف تحریک استحقاق منظور

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: ٹریفک حادثہ کیس میں گرفتارایم پی اے عبدالمجید اچکزئی گرفتاری کے بعد پہلی بار بلوچستان اسمبلی میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پولیس اور اور سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرتے مجید اچکزئی پھٹ پڑے اور کہا کہ فورسز نے گرفتاری کے وقت ایسا سلوک کیا جیسے وہ خطرناک مجرم ہوں۔