سانحہ 8اگست کے بعد بلوچستان کا نظام عدل مفلوج ہوچکا تھا ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عدلیہ سمیت سب کو کردارادا کرنا ہوگا، چیف جسٹس سپریم کورٹ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس جناب ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دہشتگردی پاکستان کو کمزور کرنے اور امن وامان کو تباہ کرنے کی سازش ہے اس سازش کو ناکام نہیں بنایا تو آئندہ آنے والی نسلوں کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔

ایکسائز اور واسا میں کروڑوں کے غبن پر اعلیٰ افسران گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو(نیب )نے ناجائز اثاثے بنا نے میں سابق ایم ڈی واسا کوئٹہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو گرفتار کر لیا۔نیب ترجمان کے مطابق ایک کارروائی کے دوران کوئٹہ میں تعینات محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد فاروق کو گرفتار کیا گیا ۔

آواران ،بم دھماکہ میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ،پنجگور سے لاش برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: آواران میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پنجگور سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔تفصیل کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں کلار کے مقام پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بشیر اور بالاچ نامی افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

سانحہ8اگست کی پہلی برسی،بلوچستان بھرمیں شٹرڈاؤن ،تعزیتی ریفرنسز منعقد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: شہداء آٹھ اگست کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان شٹر ڈاؤن ہڑتال کے موقع پر تمام کاروباری مراکز بند رہے ، صوبے بھر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیاگیا ۔

سانحہ 8 اگست کی پہلی بر سی آج منائی جائے گی ،کوئٹہ میں ہڑتال ہوگی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: سانحہ سول ہسپتال کو ایک سال پورا ہوگیاہے اس سلسلے میں وکلاء تنظیموں ،سول سوسائٹی سمیت دیگر کی جانب سے شہداء کیلئے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیاجارہاہے تاکہ شہید وکلاء ،میڈیا نمائندوں ،عام سویلین کو خراج عقیدت پیش کیاجاسکے ادھر کوئٹہ شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی ہوگی جس کی مختلف سیاسی ،مذہبی ،قوم پرست اور تاجر تنظیموں نے حمایت کااعلان کیاہے ۔

کمشنر آفس کوئٹہ کا معمولی افسر ارب پتی نکلا گھر سے سو نے کے اینٹ گاڑیاں برآمد ،لاہور سے گرفتار

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: کمشنر آفس کوئٹہ کا گریڈ سولہ کا ملازم بیس کروڑ روپے کی جائیداد اور قیمتی گاڑیوں کا مالک نکلا۔ نیب نے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرکے کروڑوں روپے کا سونا اور غیرملکی کرنسی بھی برآمد کرلی۔