ملاؤں نے حاصل بزنجو کو قرآن پڑھنااور ڈاکٹر مالک کو نماز پڑھناسیکھا دیا ہے ،سردار اختر جان مینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی ورکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے یہ بات ماننی پڑے گی کہ ملاؤں نے حاصل خان بزنجو کو قرآن پڑھنا سیکھا دیا اور ڈاکٹر مالک کو نماز پڑھناسیکھا دی ہے۔

12کروڑ کے ناجائز اثاثہ جات ، عدالت نے کیسکو اہلکار کو سزا سنا دی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد جائیداد بنانے پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق ڈویژنل اکاؤنٹنٹ کو گیارہ سال قید اور جرمانے کی سزا جبکہ ساتھی ملزم کو تین سال قید کی سزا اور تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنادیا۔

مستونگ، کراچی جانیوالی کارپر فائرنگ ہزارہ برادری کے چارافراد جاں بحق، ایک زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔

کوئٹہ، گاڑی پر فائرنگ ،دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: کاسی روڈ پر نور مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی ، جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔

اندرون بلوچستان بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید دو بچیاں جاں بحق، سینکڑوں مال مویشی بہہ گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

اندرون بلوچستان : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ کہیں دنوں سے وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں کاسلسلہ گزشتہ روزبھی تھم نہ سکا، بارش سے سینکڑوں کچے مکانات اور دیواریں منہدم ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

بلوچستان کی منتخب سیاسی و جمہوری قوتیں موجودہ حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی اجازت نہیں دینگے،نواب زہری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ جے آئی ٹی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بد نیتی پر مبنی رپورٹ تیار کی، کسی سازش کے تحت منتخب حکومت یا وزیراعظم کو ہٹایاگیاتو ملک کے مستقل پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔