کوئٹہ: کوئٹہ میں جمعہ کو آئی جی پولیس آفس کے سامنے ہونیوالے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی۔ جاں بحق ہونیوالوں میں12پولیس اہلکار شامل ہیں۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ دھماکہ ۔۔۔۔۔حملہ آور کہاں گیا۔۔۔
کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کوئٹہ دھماکے کے بارے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکا ایک مشتبہ گاڑی کی چیکنگ کے دوران ہوا لیکن فوری طور پر یقین سے یہ کہا نہیں جاسکتا کہ دھماکے کے وقت گاڑی میں حملہ آور موجود تھا یا نہیں۔
دہشتگردوں کی نرسریاں ختم ،سہولت کارروں کیخلاف کارروائی کی جائے ،کوئٹہ پارچنار دھماکوں پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ردعمل
کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے کوئٹہ اور پاراچنار کے بم حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
سردار اختر مینگل کے گھر پر حملہ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مظاہرے
کوئٹہ: بزرگ قوم پرست رہنماء سردارعطاء اللہ مینگل اور بلوچتان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ وڈھ میں بم دھماکے چادر وچار دیواری کے تقدس کی پامالی کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ ، دالبندین ،خاران اور جعفرآباد میں احتجاجی مظاہرے گئے گئے۔
بلوچستان اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دیدی /کوئٹہ میں خواتین کیلئے میڈیکل کالج قائم کرینگے، دہشتگردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے، نواب زہری
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کیلئے تین کھرب چھبیس ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ بجٹ پر بحث کے دوران حکومتی ارکان اسمبلی نے بلوچستان کے حصے کے فنڈز جاری نہ کرنے پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کے پرانے منصوبے شامل کرکے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔
کوئٹہ،رکن اسمبلی نے ٹریفک سارجنٹ کو کچل دیا
کوئٹہ:کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی کی تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک پولیس آفیسر کو کچل دیا۔ زخمی آفیسر کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ چل بسا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔
پنجگور ،پاک فضائیہ نے ایرانی ڈرون مار گرایا
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کا بغیر پائلٹ کا جاسوس طیارہ(ڈرون) گر کر تباہ ہوگیاتاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا یا پاکستانی فورسز نے سرحدی خلاف ورزی پر اسے مار گرایا ۔
غیر ملکی قوتوں نے صوبے میں پراکسی وار شروع کررکھی ہے ،بلوچستان کے ساحل اور وسائل سے ترقی کہیں اور ہورہی ہے، بلاول زرداری
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں پیشی اور تھوڑی سے پوچھ گچھ کے بعد شریف برادران اپنا انجام دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں، ان کی لوٹ مار، عوام دشمنی اور ظلم کی لمبی داستانیں ہیں، شریف برادران جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ سے بچ بھی گئے تو عوام ان کا کڑا احتساب کرے گی۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس،زیارت کے ایک یونین کونسل کیلئے سوا ارب سے زائد مختص کرنا باعث حیرت ہے، ارکان اسمبلی
کوئٹہ : صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے جعفر مندوخیل نے الزام عائد کیا کہ حکومت میں شامل ایک اتحادی جماعت نے بجٹ کے ایک رات قبل طے شدہ امور سے ہٹ کر اپنے مرضی کے منصوبے بجٹ میں شامل کئے حالانکہ بجٹ کی تیاری کے دوران تمام امور باہمی مشاورت سے طے کئے گئے تھے مگر بجٹ سے ایک رات قبل جو کچھ کیا گیا ۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس ،وزیرتعلیم نے ایک ارب25کروڑ اپنے حلقے منتقل کئے ،اپوزیشن کا شدید احتجاج
کوئٹہ: حزب اختلاف کے ڈپٹی لیڈر زمرک خان اچکزئی نے ایوان کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے راتوں رات ایک ارب 25کروڑ روپے کی کثیر فنڈ کی دوسرے حلقے سے اپنی حلقے میں منتقل کردیا۔