
کراچی: کلاکوٹ شیروک لائن یوسی 14 لیاری میں غریب آباد گرلز سیکنڈری اسکول کے عقب میں کمرشل مقاصد کے لیےکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر پر علاقہ مکینوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس مسئلے پر علاقائی انجمن سے رجوع کیا مگر انجمن نے اس مسئلے پر کردار ادا کرنے میں معذرت کردی اور جو لیٹر انجمن کے نام لکھا گیا اس کو وصول کرنے سے انجمن عہدیداران نے انکار کردیا. علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ علاقائی انجمن نے بلڈر سے ساز باز کیا۔