بلوچستان1800 سے زائد گزٹڈ آفسیران کے شناختی کارڈ بھی مشکوک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان کے 45ہزار غیر مصدقہ شناختی کارڈ کے حامل سرکاری ملازمین اورپنشنرز میں 1800سے زائد گزٹڈ آفیسران بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے حال ہی میں نادرا سے کرائی گئی جانچ پڑتال کے دوران بلوچستان کے2لاکھ95ہزار میں سے 45ہزار سے زائد ملازمین کے شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی ۔

چمن،افغان فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی یاد میں تقریب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چمن میں افغان سرحدی پولیس کی فائرنگ سے شہید افراد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں کلی جہانگیر، کلی لقمان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ مئی کو پاک افغان چمن سرحد پر افغان سرحدی پولیس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے جاں بحق افراد کی یاد چمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کوئٹہ سستے بازار کے دعوے دھر ے کے دھرے، جہاں لگے وہاں گوشت تھانہ سبزی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں سستے بازار لگانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ایوب اسٹیڈیم ، با چا خان چوک، نواں کلی، سریاب سمیت دیگر علاقوں میں سستے بازار تو لگا دیئے لیکن اشیاء خوردونوش اور سبزیاں نہ ہونے کے برابر ہے ۔

بلوچستان، رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ بدستور جاری، دورانیے میں مزید اضافہ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزارت پانی وبجلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6700میگاواٹ پر پہنچ گیا، ماہ صیام کیلئے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا، شہری علاقوں میں 10سے 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 18گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی۔

بلوچستان میں حکومت علی بابا چالیس چوروں کے ٹولے پر مشتمل ہے، سردار اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی : 27 مئی 2017 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بیگناہ مزدوروں کا قتل کرکے نفرت پھیلانے کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی گئی اور ہم نے ہمیشہ ایسے واقعات کی روز اول سے مذمت کی ہے,بندوق ہاتھ میں اٹھانے والی قوتوں کو عدم تشدد سے جواب دینگے ۔

سرفراز بگٹی پر حملہ سازش ناکام،تربت ، نوشکی اور نال میں4افراد قتل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں صوبائی وزیر داخلہ کے قافلے پر حملہ کی کوشش ناکام ،سڑک کنارہ نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنادیاگیا، نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،نال میں مسلح افراد کا باپ بیٹے پر فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ہو گیا، سیکورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سوئی اور ڈیرہ بگٹی سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کر لیا۔

کوئٹہ جناح ٹاؤن سے 2 چینی شہری اغواء ،مزاحمت پر ایک شخص زخمی شہرکی نا کہ بندی مشتبہ علاقوں میں چھاپے

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے خاتون سمیت دو چینی باشندوں کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا۔ ایک اور چینی خاتون کو شہری نے ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود مزاحمت کرکے بچالیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

بلوچستان میں تین ارب روپے کرپشن کا نیا اسکینڈل، اخراجات اور بلز کے ریکارڈ غائب

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان میں اربوں روپے کی کرپشن کا نیا کیس سامنے آگیا۔سبی،نصیرآباد،جعفرآباد اور خاران میں تین ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اخراجات اور بلز کا ریکارڈ چوری یا غائب کرلیاگیا۔