پشین سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں جاں بحق افراد کی شناخت کر لی گئی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: پشین میں آپریشن کے دوران مارے گئے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ۔ جہانگیر بادینی عرف محمد عرف بزرگ عرف امیر صاحب کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دوسرے دہشتگردحبیب اللہ لہڑی کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے تھا

سانحہ8اگست کا خود کش حملہ آور کوئٹہ کا رہائشی نکلا

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: رواں سال آٹھ اگست کو سول اسپتال میں خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔29سالہ احمد علی اعوان ولد سجاد کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کا رہائشی تھا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق احمد علی کا ڈی این اے ان کے والد اور بھائی سے 100فیصد میچ کرگیا

فورسز کی تحصیل زہری میں کارروائی کالعدم تنظیم کے دس ارکان گرفتار ،کوئٹہ میں ایک اور پولیس اہلکار قتل

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ + خضدار: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضلع خضدار کے علاقے تحصیل زہری میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دس کارنداں کو گرفتار کرلیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا

پشین، فورسز کا آپریشن ،سانحہ8اگست کا ماسٹرمائنڈ ہلاک

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں سانحہ سول اسپتال خودکش بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں حساس ادارے کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

مستونگ اور کیچ میں ایف سی کی کارروائی،چھ مشتبہ افراد گرفتار

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: مستونگ اور کیچ میں ایف سی اور حساس ادارے نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے پل مرؤ کلی ساتکزئی میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے سے تعلق کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔