
کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اور ٹریفک پولیس کے چار اہلکار جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر یٹ روڈ کارنر پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ناکے پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت ٹریفک پولیس کا ایک سپاہی بھی وہاں موجود تھا۔ دہشتگردوں نے انہیں بھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔