
کوئٹہ: پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چین سے تجارتی سامان لیکر پہلا قافلہ گوادر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی برآمدی سامان گوادر پورٹ کے ذریعے افریقی اور مشرقی وسطیٰ کو برآمد کیا جائے گا۔ کاشغر سے تقریباً دو سو کنٹینر پر مشتمل قافلہ گزشتہ ہفتے کاشغر سے تجارتی سامان لے کر پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے گوادر کی طرف روانہ ہوا تھا ۔