کوئٹہ: بلوچستان کی مختلف جیلوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔ محکمہ جیل کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ، گڈانی، مچھ اور خضدار میں واقع جیلوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، انٹی ٹیررسٹ فورس اور آر آر جی فورس کے اضافی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ جدید آلات کی تنصیب کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
گڈانی، شپ بریکنگ یارڈ پر کھڑی بحری جہازمیں آگ بھڑک اٹھی14مزدور جاں بحق،60زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے گڈانی میں ساحل سمندر پر کھڑے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 14مزدور جاں بحق جبکہ60سے زائد زخمی ہوگئے۔متعدد مزدور لاپتہ یا بحری جہاز میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ جہاز میں تیل کی موجودگی کے باعث کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک بحریہ ، کوسٹ گارڈ اور ایدھی کے رضارکار وں نے حصہ لیا
کیچ سے دو افراد کی تشدد زدہ لا شیں بر آمد
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) میں لیویز اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانے نذر آتش کردیئے۔ تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ایف سی کی کوئٹہ میں کارروائی،10 افغانی گرفتار،ڈیرہ بگٹی سے بم برآمد
کوئٹہ: کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوان اسلحہ برآمد کرکے دس افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔دالبندین ،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی دہشتگردی کے منصوبے ناکام بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور اور پولیس اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں کامبنگ آپریشن کے دوران10 افغان باشندوں کو گرفتار لیا۔
قلات میں سرچ آپریشن کے دوران 3افراد ہلاک ، بارکھان سے اسلحہ برآمد ،ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ،3افراد زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو کو ہلاک کردیا۔ بارکھان اور ڈیرہ بگٹی میں بھی دہشتگردی کے منصوبے ناکام بناکر بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ و بارودبرآمد کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے قلات کے پہاڑی علاقے پارود اور سمالو میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیاجس کے دوران سینکڑوں اہلکاروں نے حصہ لیا۔
شہید پو لیس اہلکا رو ں کی میتیں لو ا حقین کی اصدا رپر ویگنو ں میں بھجوا ئے گئے ،رحمت بلو چ
کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج سانحے میں شہید ہونیوالے افراد کی میتیں عزت و احترام کے ساتھ ایمبولنسز ، ہیلی کاپٹرز اور سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے آبائی علاقوں کو بجھوائی گئیں۔ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو طے شدہ پالیسی کے مطابق معاوضہ اور سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ۔ سانحہ کی ہر پہلو پر تحقیقات کرکے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شکست کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔
کوئٹہ، ہزار گنجی میں مقابلہ، 4مسلح افراد ہلاک، 3پولیس اہلکار زخمی
کوئٹہ : کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں4مسلح افراد ہلاک جبکہ 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ جمعرات کی رات پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس،اینٹی ٹیررارسٹ فورس اور ایف سی کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا
کیچ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، آواران میں بم دھماکے میں سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا
کوئٹہ+ڈیرہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز اور حساس ادارے کی کارروائی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کیچ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، آواران میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹھیکسا میں نامعلوم افراد نے 6کلو دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا ہے
پولیس پر حملے کی اطلاع تین دن پہلے مجھے ملی تھی حکومت اور ادارے کیوں بے خبر تھے ،اسفند یارولی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کسی بھی تبدیلی کی حمایت نہیں کرینگے۔ مغربی روٹ پر کام نہ کیا گیا تو خاموش نہیں رہیں گے۔کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائیوں نہ کی گئیں تو ملک کے حالات اس سے بھی بد تر ہوں گے۔ ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے اپنی خامیوں کو درست کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
بلوچستان میں امن وامان سے متعلق کوئی روڈ میپ نہیں بتایا جائے کہ ادارے حکومت کے ماتحت ہیں یا نہیں ،سراج الحق
کوئٹہ: جماعت اسلامی کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک دشمن قوتیں ملکر پاکستان کو نقصان پہنچارہی ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کوئٹہ میں زیادہ دیر تک قیام کرکے سیکورٹی سے متعلق روڈ میپ بنانا چاہیے تھا۔سیاسی قیادت اور قبائلی سربراہوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،ضلعیامیر مولاناعبدالکبیر شاکر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔