
کوئٹہ :ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر سید فیصل احمدنے کہاہے کہ بلوچستان کے 13اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم 24اکتوبر بروز پیر سے شروع ہوگی جس کیلئیتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تین روزہ انسداد پولیومہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے 16لاکھ 78ہزار857بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کے سلسلے میں کل 6040ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں