جام کمال اور قدوس بزنجو ایک بار پھر آمنے سامنے ،وزیر اعلیٰ کا اسپیکر کو شکایات سے بھرا خط

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور اسپیکربلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، وزیراعلی کا اسپیکر کو شکایات سے ایک بھرا خط ارساں کیا گیا جس میں انہوں نے اسمبلی اجلاسوں میں قوائد کے خلاف اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے اور حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک روا رکھنے پر شکایت کی ۔

نیب بلوچستان نے 15سو سے زائد کیسز کی تحقیقات اور 5سو سے زائد گرفتاریاں کیں ، رپورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کرپٹ عناصر کے خلاف بے لا گ احتساب کے تحت اپنے قیام سے لیکر اب 13000شکایات پر کام کرتے ہوئے 1500سے زائد کیسز کی انکوائریز/ تحقیقات کیں، 500سے زائد افراد کو گرفتار کیا، 34ارب روپے مالیت کرپشن کے 360ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے، کرپٹ عناصر کی جانب سے لوٹے گئے 7 ارب روپے کی قومی خزانے میں واپسی کو ممکن بنایاجبکہ بلوچستان خزانہ کیس سمیت متعدد دیگر اربوں روپے کرپشن کے بڑے کیسزآخری مراحل میں ہیں جن میں اربوں روپے کی قومی خزانے میں واپسی متوقع ہے،نیب بلوچستان کے دائر ریفرنسز میں سزائوں کا تناسب تقریبا 78فیصد رہا۔۔

ڈیلی بلوچستان ایکسپریس کے نیوز ایڈیٹر حاجی اختر محمد انتقال کرگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے نیوز ایڈیٹر حاجی اختر محمد انتقال کرگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ مسجد پی ٹی سی ایل کالونی میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین جیل روڈہدہ قبرستان میں کردی گئی نماز جنازہ میں صحافی برادری، سماجی حلقوں ، علاقے کے معززین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حاجی اخترمحمد بلوچستان ایکسپریس کے بانی ممبران میں سے تھے

ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء پرنس محی الدین بلوچ انتقال کرگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بزرگ سیاستدان برات کے چیئرمین اور سابقہ وفاقی وزیر پرنس محی الدین کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ شب انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ چند روز سے شدید علیل تھے جو گردے کے مرض مبتلا تھے، مرحوم پرنس محی الدین کو جمعہ کی روز ان کے آبائی علاقے قلات کے شاہی قبرستان میں تدفین کیا جائے گا، مرحوم خان آف قلات آغا سلیمان داود کے چچا جبکہ موجودہ وزیراعلی جام کمال خان کے قریبی عزیز تھے۔

عدم اعتماد کی تحریک لانے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، وزیراعلی بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، اللہ پاک نے مجھے بلوچستان کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے،

بلوچستان میں 8مئی سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان، تمام تفریحی مقامات پر بھی پابندی عائد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ ; حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 8مئی سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری اور تفریحی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور تمام ماکیٹیں، دکانیں، شاپنگ مالز سوائے اشیائے ضروریہ کی دکانوں میڈیکل سٹورز، ہسپتال، بلڈبینک، ڈیری، سبزی اور قصائی کی دکانوں کی بند رہیں گی، دوسری جانب بلوچستان کے تاجر تنظیموں نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات اور جمعہ کے علاوہ دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلی کا تحقیقات  کا حکم، پولیس فائرنگ ناقابل برداشت ہے،جام کمال 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سریاب روڈ پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیاوزیراعلی بلوچستان نےہدایت کی ہےواقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔ اورفائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فوری کارروائی کی جائے گی۔واقعے میں ملوث اہلکاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ہماری جدوجہد اپنی پسماندہ سرزمین کو علم کامرکز بنانا ہے ‘ لشکری رئیسانی 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد پسماندہ سرزمین کوعلم کا مرکز بنانے کیلئے ہے، لاعلمی کی بنیاد پر سیاسی دھوکہ باز، موقع پرست اور خود غرض لوگ سیاست پر حاوی ہوکر صوبے کی محکومی محرومی اور پسماندگی میں اضافہ کررہے ہیں۔

صحافی واحد رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کرنے والوں سے اظہار تشکر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:پاکستان فیڈل یونین آف جنرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار، سینئر نائب صدر سلیم شائد، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند ، جنرل سیکرٹری بنارس خان ، کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رضاالرحمن، سینئر صحافی عرفان سعید ، روزنامہ آزادی کے ایڈیٹر آصف بلوچ سمیت سینئر صحافیوں نے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی کی شہادت پر ان کے پسماندگان سے گھر آکر بذریعہ فون، اخباری بیانات ، سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنج وغم اور دکھ و کرب کی اس گھڑی میںانہوںنے پسماندگان کا حوصلہ بڑھایا اور اللہ پاک سے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

یوم حضرت علی ؓ‘ حکومت کی درخواست پر موبائل سروس بند رہی آج بھی سروس معطل رہے گی

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی سفارش پر کوئٹہ میں یوم علیؓکے سلسلے میں موبائل فون سروس بند کردی گئی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، تفصیلات کے مطابق پیر کو شام 6بجے کوئٹہ شہر میں اچانک موبائل فون سروس بند کردی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے