صحبت پور، بارودی سرنگ ناکارہ بناتے وقت دھماکہ ، اہلکار جاں بحق

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع صحبت پورمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکاردوسروں کی جان بچانے کیلئے اپنی جان پر کھیل گیا۔پنھل خان بے سرو سامانی کے عالم میں ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے بعد دوسری بارودی سرنگ ناکارہ بنارہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی سے متصل ضلع صحبت پور کے علاقے عادل پور میں پیش آیا

ہمسایہ ممالک میں دہشتگردوں کی نر سر یاں اور انکی سر پرستی کرنیوالے مو جود ہیں ،آئی جی ایف سی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردوں کی نرسریاں اور ان کی سرپرستی کرنے والے موجود ہیں لیکن ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔کوئٹہ میں جشن آزادی تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا

بلوچ اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا مودی کو پیغام

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خا ن زہری نے پہاڑوں پر جانے والوں سے کہا ہے کہ وہ انہیں ایک مرتبہ پھر دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور پاکستان کے فریم ورک کے اندر رہ کر آئین کے تحت سیاسی عمل میں حصہ لیں

عدالت کے حکم کے با وجود کوئٹہ کی دیواریں نفرت انگیز وال چاکنگ سے بھری ہوئی ہیں ،قاضی فائز عیسیٰ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود کوئٹہ کی دیواریں نفرت انگیز وال چاکنگ سے بھری ہوئی ہیں۔ انتظامیہ سوئی ہوئی ہے ، قانون پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔ میڈیا اہداف سے تجاوز کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار روم میں وکلاء سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ وقت قومی ہم آہنگی کا ہے ملکر دہشتگردی کیخلاف کام کرنا ہوگا ،مولانا فضل الرحمن

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور نواز شریف کو اپوزیشن اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کا نوٹس لیکر باہمی طور پر کشمکش کو ختم کرنا چاہیے۔ سلامتی کے امور پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل پاتی ہے تو خیر مقدم کریں گے۔ یہ یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ بار روم میں چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی ، وکیل رہنماء علی احمد کرد اور دیگر وکلاء سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

محکمہ صحت کی غفلت کے باعث سانحہ کوئٹہ میں ہلاکتیں زیادہ ہوئی ، ایوب کھوسہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے فنکاروں نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ناکافی سہولیات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی غفلت کے باعث سانحہ کے کئی زخمیوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ کروڑوں روپے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود ٹراما سینٹر فعال کیوں نہیں ہوا

کوئٹہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی مسلح افراد کی فائرنگ جوابی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک جبکہ دواہلکار زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سریاب کے علاقے میں ایف سی کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی جس سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جوابی کاروائی میں تین حملہ آور مارے گئے

بھارت نے پاکستان کیساتھ غیر رسمی جنگ کا آغازکردیاہے ، جنرل عامر ریاض

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ غیر رسمی جنگ کا آغاز کر رکھا ہے جس کا واضع ثبوت کل بھوشن یادیو کی بلوچستان کی سرزمین سے گرفتاری ہے،لیکن دشمن سن لے کہ پاکستان قائم ودائم رہنے کیلئے بنا ہے ، پاکستانی عوام اور اداروں نے مل کر اندرونی اور بیرونی عناصر کی اس جنگ کو ختم کرنا ہے

کوہلو فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ کالعدم تنظیم کے 4ارکان ہلاک ،ڈیرہ بگٹی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار ارکان مارے گئے جبکہ سوراب سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ ایف سی حکام کے مطابق ضلع کوہلو کی تحصیل میوند میں ایف سی اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں دو ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

کومبنگ آپریشن، کوئٹہ میں 21افراد گرفتار، نوشکی سے اسلحہ برآمد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: کوئٹہ میں آرمی چیف کی ہدایت پر کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا۔ آپریشن میں پہلے روز اکیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر ہونے والاکامبنگ آپریشن کوئٹہ اور اس کے اطراف میں کیا جارہا ہے۔