
کو ئٹہ: نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کو عدالت میں پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔مشتاق احمد رئیسانی کو سخت سیکورٹی انتظامات میں ضلعی کچہری میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ ون کے جج محمد حنیف کی عدالت میں پیش کیا گیا