کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ کرپشن ہے۔احتساب کے بغیر معاشرے زوال پذیر ہوتے ہیں اور جن تہذیبوں میں شفافیت اور انصاف نہیں ہوتا وہ فناء ہو جاتے ہیں، سزا اور جزا کا نظام ہی سماج کو متوازن رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ، میجر جنرل آفتاب احمد ،ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ طارق محمود ،پروفیسر فضل حق میر، مختلف محکموں کے سیکریٹریز ، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کوئٹہ میں اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس کی پہلی شرط احتساب اور شفافیت ہے جن معاشروں میں احتساب نہیں وہ بکھر جاتے ہیں اورجن ادروں میں شفافیت نہیں وہ فنا ہوجاتے ہیں۔پاکستان کا بڑا مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ کرپشن ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
انسداد پولیو مہم کی تیاری مکمل ، مہم سوموار سے ہوگی
کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان نے تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں سہ روزہ اانسداد پولیو مہم بلوچستان بھر میں سوموار کے روز سے شروع ہورہا ہے ،بدھ کے روز ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران صوبے کے 30اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 24لاکھ 72ہزار اور 616بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس مہم کے دوران 6ہزار 4سو 63موبائل ٹیمیں، 782فکسڈ سائٹ پراور311ٹرانزٹ پوائنٹس پر اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ اس مہم کے دوران 55ہزار 85افغان مہاجرین کے بچوں کو بھی انسداد پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے
بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ہیں ،دس سال پہلے والے حالات تبدیل ہوچکے ، رحمن ملک
کوئٹہ: انڈیا بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے۔ انڈیا کی مداخلت کے ثبوت ہیں کہ انہوں نے بلوچستان میں انسرجنسی کو بڑھاوا دینے کے لئے پیسے خرچ کئے اور کیمپ بنائے۔ جو حالات 10سال پہلے تھے وہ آج تبدیل ہو چکے ہیں جسکا کریڈٹ موجودہ صوبائی حکومت، ایف سی، فوج اور فیڈریشن کو جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انٹیریئر نارکوٹیکس سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین رحمان ملک نے کوئٹہ آمد پر وزیر اعلیٰ ہاؤس پریس کانفرنس میں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انسرجنسی کو بڑھاوا دینے میں انڈیا کا ہاتھ ہے انڈیا نے نہ صرف پیسے خرچ کئے بلکہ انہیں ٹریننگ کیمپ بنانے میں انکی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تک امن نہیں ہوگا جب تک بلوچستان میں انسرجنسی کی صورتحال چل رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے نتائج کافی حد تک سامنے آگئے ہیں
نال، مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے دو رہنماء جاں بحق ،کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کونسلر سمیت 6افراد قتل
کوئٹہ: کوئٹہ میں فائرنگ کے چھ واقعات میں کونسلر سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گل باران چوک پر تھانہ زرغون آباد کی حدود میں ملزم عبدالحکیم خلجی نے فائرنگ کرکے اپنے اٹھارہ سالہ بیٹے اسد خان کو قتل کردیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے تھانہ روڈ پر آکراپنے سالے وارڈ نمبر پانچ کے کونسلر عبدالقادر ولد سراج الدین خلجی کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی تعداد دو تھی جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ ماموں اور بھانجے کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ لائی گئیں ۔ ڈاکٹر کے مطابق مقتول عبدالقادر کو سینے میں تین گولیاں جبکہ اسد خان کو کنپٹی پر ایک جبکہ سینے میں دو گولیاں ماری گئیں۔ پولیس نے دونوں جائے وقوعات سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ بل قبول نہیں ، پرائیوٹ اسکولز
کوئٹہ: بلوچستان میں فروغ تعلیم کے نام پر ایک نام نہاد رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ کسے بھی صورت میں قبول نہیں پرائیویٹ اسکولز کو اعتماد میں لئے بغیر راتوں رات ایک ادارے کو تمام اختیارات سونپی گئی ہیں جس سے پرائیویٹ اسکولز کومالکان کو خدشات لائق ہیں پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل ایجوکیشن کونسل کے چیئر مین سید خالد شاہ جنرل سیکرٹری عبدالحنا ڈپٹی چیئر مین خالد محمود اور دیگر نے کہا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے بلوچستان میں پرائیویٹ اسکولز کے مدد کیلئے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیاتھا مگر اس نام نہاد ایکٹ کے ذریعے محکمہ تعلیم کو نظر انداز کر کے اسی اداروں کو زیادہ اختیارات دیئے گئے اس ادارے میں اپنی اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر بلوچستان کی دو ہزار دو سو ستر پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن غیر ضروری طور پر منسوخ کر کے دوبارہ رجسٹریشن کرانے کے احکامات جاری کیئے
وفاقی حکومت جلد ناراض بلوچوں سے مذاکرات کر کے انہیں قومی دھارے میں لائے جماعت اسلامی
کوئٹہ : بلوچستان کے مسئلے کو کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی اور اسے طاقت کے ذریعے سے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بلوچستان آج بھی پسماندگی کا رونا رو رہا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں نئے افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پورے خطے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ اور یہ حصہ سینٹرل ایشیاء سے لیکر مڈل ایسٹ، افغانستان سے لیکر چین تک عالمی مفادات کی کشمکش میں مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن اور انسانوں کے ساتھ حیوانی سلوک کا آغاز مشرف دور حکومت سے شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔ قوم پرستی کے دعویدار جماعتوں نے بھی عوام کو مایوشی کے سوا کچھ نہیں دیا
گوادر پربلوچستان کے عوام کی حاکمیت کو تسلیم کئے بغیر اقتصادی راہداری بے معنی ہوگی، سردار اختر مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے گوادر میگا پروجیکٹ سے متعلق سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے عوام اپنے وسائل کے مالک خود ہیں۔بلوچستان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے بلوچستان کے نمائندوں سے انکی رائے ضرور لیں۔اور فیصلہ سازی میں انکی شرکت کو لازمی بنایا جائے۔ بلوچستان میں احساسی محرومی کی بدولت بغاوتیں جنم لیتی رہیں لیکن آج تک اس مسئلے کا حقیقی حل وفاق ڈھونڈ نہیں سکی۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اختر جان مینگل نے اپنی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بی این پی کی حالیہ مرکزی کونسل سیشن جس میں پارٹی کے انتخابات ہوئے تھے اس کنونشن میں پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی مجموعی صورتحال زیر غور آئی۔ جس میں پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ گوادر کے اہم مسئلے کو زیر بحث لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس ترقی کی حمایت کبھی نہیں کریں گے
نال میں سرچ آپریشن ، تین افراد مارے گئے ، ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کا سابق کمانڈر ہلاک
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار اور آواران کے درمیانی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران تین افرادمارے گئے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے سے ملحقہ ضلع خضدار کی تحصیل نال میں کوڑاسک کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین افرادمارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دو ملزمان وزیر ولد عبدالرحمان محمد حسنی، چاکر ولد غلام محمد حسنی کا تعلق آوراان کی تحصیل مشکے جبکہ ایک کا تعلق آواران کی تحصیل جھاؤ سے بتایا جاتا ہے ۔ تینوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آواران لیویز کے حوالے کردی گئیں۔ دریں اثناء ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر کے گھر پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔
ہمارے معاشرے میں معذوروں کو ان کے حقوق میسر نہیں، خالد لانگو
کوئٹہ : معذوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے سماجی تنظیموں کی جانب پروگرام “Break Bariers, Open Door” کے عنوان سے بوائے اسکاؤٹ میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کے مہمان خاص مشیر خزانہ خالد لانگو تھے۔ پروگرام میں مختلف سماجی تنظیمیں کوئٹہ آن لائن، دوست، ہوسٹ، ٹی ایس او اور دیگر اداروں کا اشتراک حاصل تھا معذور افراد کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ خالد لانگو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں اس میں معذوروں کو اہمیت ہی نہیں دی جاتی جبکہ اسکے مقابلے میں آپ یورپ یا مغرب دیکھیں تو وہاں معذوروں کے رسائی کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں گورنمنٹ کی جانب سے ایک ہسپتال بنائی جا رہی ہے
ماضی میں عوام پر مسلط طبقہ نے عوامی مفادات پر شب خون مارا، لٹیروں کا محاسبہ ناگزیرہے، ڈاکٹر مالک
تربت: وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ہر غریب اور عام شہری کی پارٹی ہے جو عوامی مفاد ات کے لیئے سیاسی جدوجہد کررہی ہے ڈاکٹر یاسین ایک منظم سیاسی سوچ کا نام ہے پارٹی سے وابستہ خواتین کو چاہیے کہ اس کمٹمنٹ کو لے کر سیاسی جدوجہد میں شامل ہوجائیں جس کی بنیادڈاکٹر یاسین، مولابخش، ایوب بلیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ڈالی تھی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریفرنس کی صدارت نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق نے کی۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہاکہ ڈاکٹر یاسین کا انتقال نہ صرف نیشنل پارٹی اور اس کے کارکنان کے لیئے ایک سانحہ ہے بلکہ ہے ہر اس ترقی پسند سیاسی سوچ کے لیئے نقصان کا باعث ہے