
کوئٹہ: موسمیا تی تبدیلی سے بلوچستان شدید متاثر ہورہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح کم سے کم ہوتی ہو تی جارہی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر کو محفوظ کرنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو صوبے کی آبادی کے بڑے حصے کو دوسر ے علاقوں میں منتقل ہونا پڑے گا۔امریکی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشیں کم ہو گئی ہیں اور لوگ زیر زمین پانی پر انحصار کر رہے ہیں جس سے صوبے میں پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں،پاکستان کے جنوب مغربی صوبے کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق 1920 تک صوبے کے مختلف علاقوں میں سالانہ 375 ملی میٹر بارش ہوتی تھی لیکن اب سالانہ بارش کم ہو کر صرف 140 ملی میٹر تک رہ