گوادر کی ترقی وخوشحالی پر پہلا حق مقامی افراد اور بلوچ عوام کا ہے ، سراج الحق

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور عام آدمی کے مسائل پر توجہ دینی کی بجائے واپس ماضی کی طرف جارہی ہیں ، ملک میں سیاسی بحرانوں کا نقصان سیاسی رہنماؤں کو بجائے ہمیشہ عام آدمی کو ہوا ہے ، مرکزی و صوبائی حکومتیں ملکر عام آدمی کے مسائل کو حل کریں، پاک چن اقتصادی راہداری کی کامیابی گوادر کی وجہ سے ہے

کوئٹہ ،ژوب اور بولان میں فورسز کی کارروائی، کالعدتنظیم کے کارندے سمیت پانچ افراد گرفتار

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: کوئٹہ ، بولان اور ژوب میں ایف سی اور حساس اداروں کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار ایف سی ترجمان کے مطابق ژوب کے علاقے لکا بند میں ایف سی اور حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایک عددکلاشنکوف بمعہ تین میگزین ، پانچ سپیئر بٹ ،180راؤنڈز، 6عدد

آواران میں فورسز کے آپریشن میں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے مارے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ، وزیرداخلہ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آواران میں سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کے مارے کی جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ جبکہ دالبندین میں سیکورٹی فورسز نے سات دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کالعدم تنظیموں کا بیرون ممالک رابطوں کا نیٹ ورک توڑ دیاہے۔ متعدد گرفتار دہشتگردوں اور تسلیم ہونے والے کالعدم تنظیموں

مستونگ‘پڑنگ آباد میں فائرنگ ‘ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میر نواز ولد میر احمد جان شاہوانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ایرانی فورسز نے راکٹ مارکر منشیات سے بھری گاڑی تباہ کردی،8سمگلر ہلاک

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان سے ملحقہ ایرانی علاقے میں ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ منشیات سمگلر ہلاک ہو گئے۔ایرانی حکام کے مطابق منشیات کے اسمگلر پاکستانی علاقے سے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہورہے تھے۔ سرحد پر ایرانی بارڈر فورس اور منشیات اسمگلروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں بے ضابطگیاں، طلباء کا بورڈ آفس وگورنر ہاؤس کا گھیراء، پولیس اور طلباء میں جھڑپیں، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف طلباء سڑکوں پرنکل آئے۔سینکڑوں طلبا نے بورڈآفس اور گورنر ہاؤس کے قریب جلاؤگھیراؤ کرکے سڑکیں بند اوربورڈ آفس کے شیشے توڑدیئے،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں کئی طلباء اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے42مظاہرین اور طلباء کو احتجاج پر اکسانے پر ایک پروفیسر کو گرفتار کرلیا ۔

ہزارگنجی ماسٹر پلا خورد برد ،کیو ڈی اے کے پانچ سابق افسران کے وارنٹ جاری

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پانچ سابق افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ وارنٹ گرفتاری ہزارگنجی کمرشل کمپلیکس منصوبے میں اکتالیس کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق نیب بلوچستان کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس کی سماعت کے دوران جاری کئے گئے

کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ، سابق ڈی آئی جی پولیس قاضی واحد جاں بحق، ژوب اور چمن میں فورسز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق ڈی آئی جی کو ئٹہ پولیس قاضی عبد الواحد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق قا ضی عبدال واحد کو نامعلوم افراد نے تھانہ سریاب کی حدود میں عارف گلی کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنا یا جب وہ عا رف گلی میں واقع اپنے گھر سے گاڑی میں بازار کی طرف جارہے تھے۔

نواب اسلم رئیسانی کا سابق اسٹاف آفیسر نیب کی کارروائی میں گرفتار

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: نیب کی بلوچستان اور روالپنڈی دفتر کے عملے نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے سابق اسٹاف آفیسر احسان علی کو گرفتار کرلیا گیا ، چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران گچگی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے فرنٹ مین اور

ارشاد مستوئی سمیت 90سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس اور خفیہ ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران صحافی ارشاد مستوئی ، عبدالرسول اور محمد یونس سمیت نوے سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار دہشتگردوں نے اعتراف جرم کیا ہے کہ بلوچ صحافیوں اور رہنماؤں کو قتل کرکے اس کا الزام سیکورٹی ادارو ں پر لگا کر انہیں بدنام بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیم کے سربراہ کو سیاسی فائدہ پہنچانا چاہتے تھے ۔