
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سبی میں کالعدم تنظیموں کے 50 ارکان ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ بھاری تعداد میں ہتھیار بھی سیکورٹی حکام کے حوالے کردیئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ ری پبلکن گارڈز ہے