
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر ویگن اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں14افراد جاں بحق اور 7شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بیشتر کا تعلق قلات کی تحصیل خالق آباد منگچر سے ہے ،دو سگے بھائی اورویگن ڈرائیور بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں