کوئٹہ: کوئٹہ ،پشین، قلات ، نوشکی اور ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریفک حادثات لیویز اہلکار سمیت چار فراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہیلپر اسپتال کے قریب ریس کے دوران اکیس اللہ نوجوان سمیع اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ تاجک آباد موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
مستونگ ،ڈیرہ بگٹی ،پنجگور سے طالب علم سمیت تین افراد کو اغواء کرلیا گیا۔
کوئٹہ: مستونگ ،ڈیرہ بگٹی ،پنجگور سے طالب علم سمیت تین افراد کو اغواء کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی شیخان مڈل اسکول کے قریب نامعلوم اغواء کاروں نے چھٹی کلاس کے طالب علم ظہور احمد ولد محمد اسلم بنگلزئی کو اس وقت اغواء کرلیا جب وہ اسکول جارہا تھا۔
کیچ‘سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے سیکورٹی فورسز نے کالعد م تنظیم سے تعلق کے شبے میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ کوہلو میں فضائی اور زمینی کارروائی میں کالعدم تنظیموں کے متعدد کیمپ تباہ کردیئے گئے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کے مابق ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرتربت سے45کلو میٹر دور ناصر آباد میں حساس ادارے
خضدار ،پیر عمر کے مقام پر ایک اور حادثہ دوبینوں سیمت 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ: خضدار میں ٹریفک حادثے میں دو بہنوں سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق حادثہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیر عمر کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے آنے والی کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی۔
نصیرآباد سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی
کوئٹہ: نصیرآباد سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل منجھو شوری کے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں کوٹ پلیانی کے قریب پچیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے پستول دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان، ٹریفک حادثے میں نوشکی سے تعلق رکھنے والے5افراد جاں بحق
کوئٹہ : ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب چشمہ بیراج کے مقام پر گیس آئل ٹینکر حادثے کا شکار3حقیقی بھائیوں سمیت 5افراد ہلاک ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق نوشکی اور احمد وال سے تعلق رکھنے والے افراد گیس ٹینکر میں لاہور سے کوئٹہ آرہے تھے چشمہ بیراج کے مقام پر گیس ٹینکر بے قابوہو کر کھڑے میں جاگراجسکے
کوئٹہ زاہدان تجارتی ٹرین سروس دوبارہ شروع، ہرنائی سبی ٹریک بھی بحال کرینگے،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: پاکستان اور ایران کے درمیان مال بردار تجارتی ٹرین سروس پانچ سال کی بندش کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی۔24بوگیوں پر مشتمل پہلی ٹرین کوئٹہ سے ایران کے سرحدی شہر زاہدان کیلئے روانہ ہوگئی ۔ ٹرین 700کلو میٹر کا فاصلہ33گھنٹوں میں طے کرے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے
پنجگور، کچھی اور صحبت پور میں ایف سی کا آپریشن کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت4ارکان ہلاک کیا، ایف سی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع صحبت پور ، پنجگور اور کچھی میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار ارکان کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا ۔ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ہلاک و گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ایف سی کے مطابق اوچ سے ملحقہ ضلع صحبت پور کے علاقے ورنا میں گوٹھ حاجی اجمل خان بگٹی کے مقام پر سرچ آپریشن کیا
تربت‘ایک شخص اغواء کے بعد قتل
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق پیدارک کے قریب لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت حاتم ولد خلیل سکنہ پیدارک کے نام سے ہوئی ہے
حکومت اور چیف سیکرٹری بلدیاتی اداروں کی راہ میں رکاوٹ ہیں استعفیٰ دے سکتے ہیں ،بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کی دھمکی
کوئٹہ: بلوچستان کے تمام اضلاع کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے خبردار کیاہے کہ اگر حکومت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 141-Aکے تحت تمام بلدیاتی اداروں کو انتظامی مالی اور قانونی اختیارات تفویض نہ کئے تو بلوچستان کے تمام اضلاع کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین مستعفی ہوجائیں گے