کوئٹہ: پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران خالد اور سمنگلی ایئر بیس حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشتگرد کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ، پولیس اہلکاروں کے قتل اور بم دھماکوں میں ملوث تھے
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ کلی دیبہ میں نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم حملہ
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں نامعلوم افراد نے سابق سرکاری اہلکارکے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً نو بجے پولیس تھانہ بروری کی حدود میں کلی دیبہ میں ارباب غلام علی روڈ پر واقع زاہد کالونی میں پیش آیا
آواران ، بلوچ مسلح تنظیم اور علی حیدر محمد حسنی کے گروپوں میں جھڑپ،4افراد جاں بحق
کوئٹہ : ضلع آوران کے علاقے مشکے میں کوہ کپور کے مقام پر سردار علی حیدر محمد حسنی گروپ اور بلوچ مسلح تنظیم کے درمیان تصادم، چار افراد جاں بحق، متعدد زخمی، تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو ضلع آواران کے علاقے کوہ کپور میں دو گروپ جس میں سردار علی حیدر محمد حسنی او ر بلوچ مسلح تنظیم کے درمیان جھڑپ
کوئٹہ ، مسلح افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سب انسپکٹر سمیت4اہلکارجاں بحق ،جیکب آباد میں ٹرین پر بم حملہ6مسافر زخمی 4بوگیاں متاثر
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ملزمان فائرنگ کے بعد کالعدم تنظیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔جاں بحق اہلکاروں میں تین کا تعلق پشتون آباد اور ایک کا تعلق پنجاب سے ہے
قلات ومستونگ میں فورسز کا زمینی وفضائی آپریشن، بسیمہ سے دو لاشیں برآمد، مستونگ میں 3عسکریت پسند ہلاک کئے، ایف سی
کوئٹہ: ضلع قلات و مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،ایف سی کے مطابق آپریشن میں تین عسکریت پسند ہلاک اور بڑی تعداد میں دھماکہ خیزمواد برآمدکرلیا آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک کیمپ سمیت متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی، آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیاجبکہ بسیمہ سے دوافراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں
قلات، ٹریفک حادثے میں تین ایف سی اہلکار زخمی
کوئٹہ: قلات میں ٹریفک حادثے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق ایف سی کا تین گاڑیوں پر مشتمل کانوائے ضدار سے کوئٹہ جارہا تھا ۔ راستے میں قلات کے قریب ایک گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی
آواران میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ راکٹوں سے حملہ
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران میں سیکورٹی فورسز کی مالار چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے یکے بعد دیگرے دو راکٹ کے گولے داغے
قلات آپریشن میں جاں بحق افراد کی لاشیں شناخت کیلئے کوئٹہ منتقل
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں جاں بحق ہونے والے نو افراد کی لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے ہربوئی میں چار روز قبل ایف سی کی جانب سے سرچ آپریشن میں مبینہ طور پر فائرنگ کے تبادلے میں نو شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے
سیلابی ریلے میں بہ جانیوالے14افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ،شاہ نورانی میں سیلاب متاثرین کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ،وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ
کوئٹہ: خضدار کے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، 14خواتین اور بچوں سمیت تمام سولہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا۔
بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ جون کو پیش ہونے کا امکان
کوئٹہ: بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ جون کو پیش ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو بجٹ کی سمری بجھوادی گئی۔ نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم240ارب روپے سے زائد ہوگا