کوئٹہ: وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ مستونگ کو گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر بلوچستان اور ملک میں فرقہ وارانہ اور لسانی بنیادوں پر دہشتگردی کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کیاجاسکے
Posts By: اسٹاف رپورٹر
قلات اور خضدار سے دو افراد کی لاشیں برآمد
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات اور خضدارسے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے کلی غمگزارمیں سول اسپتال کے قریب پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی
مستونگ، واقعہ، زمران مری، عبدالنبی بنگلزئی ، قادرمری کیخلاف مقدمہ درج
کوئٹہ: مستونگ میں بائیس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کا مقدمہ دو دن بعد کالعدم بلوچ شدت پسند تنظیم کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے نواب خیر بخش مری مرحوم کے بیٹے زامران مری کو نامزد کیا گیا
پنجگور، قلات ، کوہلو ،تربت و بولان میں سرچ آپریشن،شدت پسند تنظیموں کے14افراد ہلاک اور8گرفتار کئے ، ایف سی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور، قلات ،کوہلو، تربت اوربولان میں ایف سی نے خفیہ اداروں اور لیویز کے ساتھ ملکر سرچ آپریشنز کئے جس میں کالعدم شدت پسند تنظیموں کے 14افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔فائرنگ کے تبادلے مییں دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سانحہ مستونگ میں جاں بحق بائیس میں سے بیس افراد کی شناخت ہوگئی
کوئٹہ: سانحہ مستونگ میں جاں بحق بائیس میں سے بیس افراد کی شناخت ہوگئی۔11افراد کی لاشیں چمن ، قلعہ عبداللہ جبکہ7افراد کی لاشیں پشین میں آبائی علاقوں کو منتقل کردی گئیں جہاں ان کی تدفین کردی گئی۔ مستونگ میں گزشتہ شب نامعلوم دہشتگردوں نے چمن اور پشین سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں سے اتار کر بائیس مسافروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا
سانحہ مستونگ، لواحقین کا گورنر ووزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا ،فورسز کا آنسو گیس کا استعمال لاٹھی چارج
کوئٹہ: سانحہ مستونگ کے خلاف لواحقین نے گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے میتیں رکھ کر احتجاج کیااور دس گھنٹے تک دھرنا دیا۔ پولیس کے درمیان جھڑپ اور آنسو گیس شیلنگ کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے جناح روڈ پر سول اسپتال کے سامنے ایمبولنسز میں میتیں رکھ کر دھرنا دیا
مستونگ واقعہ میں ملوث دہشتگرد را کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں،سیکورٹی کانفرنس
کوئٹہ :عسکری اور سول حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ بلوچستان میں پشتون اور بلوچ عوام کو لڑانے کی سازش ہے۔ عوام آپس میں اتحاد برقرار رکھ کر را کے ایجنڈے پر عمل پیرا دہشتگرد تنظیموں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کوئٹہ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر ‘‘کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق
کھڈکوچہ سے ایک اور مسافر کی لاش برآمد ،سانحہ مستونگ ،ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی ،فورسز کے آپریشن میں 7افراد ہلاک
کوئٹہ: مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سرچ آپریشن کے دورا ن ایک اور مغوی مسافر کی لاش مل گئی۔جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہوگئی۔سرچ آپریشن میں سات افراد بھی مارے گئے۔ لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گزشتہ شب نامعلوم دہشتگردوں نے دو مسافر بسوں کو روک کر تیس کے قریب مسافروں کو اغواء کرلیا تھا
مستونگ،کھڈکوچہ میں مسافر بسوں سے25افراد اغواء19قتل ایک زخمی5کوچھوڑ دیا گیا
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے اتار کر 19 افراد کو قتل کر دیا۔بس ڈرائیور بھی فائرنگ میں زخمی ہوا۔ دہشتگرد وں کی تعداد20سے25تھی جو سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس تھی۔ تین میں ایک بس دہشتگردوں کے نرغے سے نکلنے میں کامیاب ہوئی
دفعہ 144کے باوجود ایچ ڈی پی کی احتجاجی ریلی
کوئٹہ: دفعہ144کے تحت جلسہ جلوس پر پابندی کے باوجود ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ریلی نکال گئی ۔ریلی کے شرکاء گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں علمدار روڈ پر ہی روک دیا ۔احتجاجی ریلی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی قیادت میں علمدار روڈ پر یزدخان اسکول چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی