کوئٹہ: آٹھ گھنٹوں میں فائرنگ کے تین واقعات میں چار افراد کو قتل اور دو خواتین سمیت 9افراد کو زخمی ہوگئے۔ واقعات کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے ،مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے شہر کے وسطی علاقوں میں بازار، مارکیٹیں اور دکانیں بند کرادیں
Posts By: اسٹاف رپورٹر
پی ایس بی کوئٹہ سینٹر کا ٹیوب ویل ٹھیکیدار کی نا اہلی کی وجہ سے ناکامی سے دوچار
کوئٹہ : پی ایس بی کوئٹہ میں زیر تعمیر ٹیوب ویل پر کام آخری مرحلے میں روک دیا گیا، سرکاری سطح پر فنڈز جاری نجی کمیٹی کو جاری ہونے کے بعد لوکل کمیٹی نے کام میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے بعد آخر میں مکمل بند کر دیا ہے،
سردار صالح بھوتانی کا اسپیکر بلوچستان بننے کا قوی امکان
کوئٹہ: سردار صالح بھوتانی کا اسپیکر بلوچستان بننے کا قوی امکان، اگلے چند دنوں میں ن لیگ کی صوبائی قیادت اسپیکر کا فیصلہ کرے گی۔ن لیگ کے رکن اسمبلی سابق اسپیکر جان محمد جمالی کے استعفے کو 24 گھنٹے گزر گئے مگر تاحال نئے اسپیکر کا چناؤ عمل میں نہیں لایاگیا۔
قلات ، ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ایف سی کے قافلے پر حملہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم سمیت15مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں ڈپٹی کمشنر اور ایف سی کے کمانڈنٹ کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم دونوں افسران محفوظ رہے۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم سمیت پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
کوئٹہ ، بسیمہ میں ایف سی کا ریسکیوآپریشن اسسٹنٹ کمشنر سمیت لیویز اہلکار بازیاب
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں لیویز فورس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام کے مطابق ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں لیویز تھانہ سے بیس کلو میٹر دور درم بین کے مقام پر کالعدم تنظیم کے ارکان اور جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر لیویز نے کارروائی کی
ڈیرہ بگٹی پانچ بارودی سرنگیں ناکارہ بنادی گئیں
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز اور امن فورس نے کارروائیوں کرتے ہوئے پانچ بارودی سرنگیں اور بیس کلو دھماکا خیز مواد ناکارہ بنادیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی نے کچھی کینال میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے
زیارت ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث ایک اور مفرور ملز م ہزار گنجی سے گرفتار 9 ملزمان پہلے گرفتار ہو چکے ہیں ،ایس ایس پی
کوئٹہ: پولیس نے زیارت ریذیڈنسی کے مرکزی ملزم کو گرفتار ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے سی سی پی او کوئٹہ کے دفتر میں ایس پی سریاب ظہور آفریدی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اعتزاز گورائیہ کے مطابق اشتہاری و مطلوب ملزم پکار عرف پاکو ولد روشن عرف روشو مری کو ایس پی سریاب سرکل ظہور بابر آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ
کوئٹہ اور نوشکی میں فورسز پر بم حملے، ایک شخص جاں بحق، 7اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی
کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین ایف سی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکا قمبرانی روڈ پر خوشحال آباد میں انگور کے باغات سے ملحقہ شاہوانی ہوٹل کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے معمول کی گشت میں مصروف فرنٹیئر کور کی بکتر بند گاڑی سمیت دو گاڑیاں گزر رہی تھیں۔
ایف سی نے بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران مختلف آپریشنز میں29شدت پسند ہلاک ومتعدد گرفتار کئے، دہشتگرد ہتھیار ڈال دیں، سرفراز بگٹی
کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 29 دہشتگردوں کو ہلاک اور متدد کو گرفتار کرلیا۔ ٹارگٹڈ آپریشنز میں بارہ خودکش جیکٹس، چھ ہزار کلو گرام سے زائد بارودی مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی پکڑا گیا
پٹ فیڈر ‘بارودی سرنگ دھماکے میں دو کمسن بچے جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے پچیس کلو میٹر دور یارو پٹ کے مقام پر پیش آیا