کوئٹہ: بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا بلوچستان کو بجلی ترسیل کی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے پورا بلوچستان اندھرے میں ڈوب گیا
Posts By: اسٹاف رپورٹر
پشاور،آندھی و بارش سے تباہی،35افرادجاں بحق 200زخمی بلوچستان میں فضاء گردآلود حدنگاہ میں کمی
پشاور: پشاوراورگردونواح میں 110کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی آندھی اورطوفان نے تباہی مچادی ،چھتیں اوردیواریں گرنے سے بچوں اورخواتین سمیت 35افرادجاں بحق،200سے زائدزخمی ہوگئے
ملک کے42چھاؤنیوں میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل بلوچستان کنٹونمنٹ بورڈ میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا
کوئٹہ: بلوچستان میں سترہ سال بعد ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ 9 میں سے سات جنرل نشستوں پر آزاد امیدوار جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو صرف ایک نشست ملی۔
سیاسی و عسکری قیادت ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلئے تیا رہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: جلاوطن بلوچوں سمیت پہاڑوں پر جانے والوں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ ناراض بلوچوں کے ساتھ بات چیت کیلئے سیاسی و عسکری قیادت تیار ہیں۔ ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
پولیس مال خانہ سے اسلحہ چوری کیس، صادق عمرانی و علی مدد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کوئٹہ: کوئٹہ کی مقامی عدالت نے بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانہ سے اسلحہ چوری کے کیس میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر صادق عمرانی اور سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک سمیت پانچ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
لورالائی سے مسافر بسوں پر فائرنگ میں ملوث 3افراد گرفتار کئے، ایف سی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایف سی نے کارروائی کے دوران مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایک ملزم برقعے میں فرار کی کوشش کے دوران پکڑا گیا ۔
چمن ، ایف سی کا سرچ آپریشن ، بارودسے بھری گاڑی پکڑی گئی2دہشتگردگرفتار
کوئٹہ: بلوچستان کے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اور تین خودکش جیکٹس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع اطلاع ملنے
کوئٹہ ‘مضر صحت کھانا کھانے سے پولیس فورس کے 40 اہلکاروں کی حالت غیر
کوئٹہ: کوئٹہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے انسداد دہشت گردی فورس کے چالیس سے زائد اہلکاروں کی حالت غیر ہوگئی سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔بلوچستان پولیس کے 100 کے قریب جوان انٹی ٹیررسٹ کورس کیلئے کوئٹہ چھاؤنی کے کچ موڑ کیمپ میں تربیت پر تھے۔
ویڈیو بیان ریکارڈ کرانا ان کی ذاتی خواہش تھی
کوئٹہ: سینٹرل جیل مچھ میں قیدسزائے موت کے منتظر قیدی اور ایم کیو ایم کے سابق کارکن صولت مرزا نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے ویڈیو بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو بیان ریکارڈ کرانا ان کی ذاتی خواہش تھی
قلعہ سیف اللہ میں غیر معیاری ٹیکے لگنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 6 کی حالت غیر ہو گئی
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں غیر معیاری ٹیکے لگنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 6 کی حالت غیر ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق واقعہ قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقے پتاؤ باتو زئی میں پیش آیا متاثرہ کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔