کوئٹہ : سینیٹ انتخابات میں پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ ، حج ، زکواۃ، اوقاف و عشر عبدالماجد ابڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
افغان سرحدی علاقے دالبندین میں ایف سی اور منشیات سمگلرز کے درمیان جھڑپ ایک سمگلرہلاک
کوئٹہ : بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے دالبندین میں ایف سی اور منشیات کے سمگلرز کے درمیان جھڑپ میں ایک سمگلر ہلاک ہو گیا ۔ایف سی ترجمان کے مطابق دالبندین کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں قائم فرنٹیئر کور کی عامری چیک پوسٹ کے قریب ایف سی اہلکاروں اور منشیات کے اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
مری معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں بلوچستان کا وزیراعلیٰ میں ہی ہوں گا، نواب ثناء زہری
کوئٹہ ; کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ خان زہری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ مری معاہدے کی پاسداری مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتوں پر واجب ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح ہم نے فراخدلی کا مظاہرہ کرکے مخلوط حکومت کے ساتھ چلے امید ہے وہ بھی ہمارے ساتھ اسی طرح چلیں گے
مچھ میں ایف سی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں3افراد جاں بحق ، نصیرآباد پنجگور ژوب و ڈیرہ بگٹی میں آپریشن7افراد گرفتار
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے مچھ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے مطلوب ملزم کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیاگیا۔نصیرآباد، پنجگور ،ژوب اور ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک رکن اور اسلحہ سمیت سمیت سات افراد کو گرفتار
آواران سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی
کوئٹہ : آواران میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مشکے کے قریب گجر کے مقام پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے
کیچ ، ایران نے ردیگ کے مقام پر سرحد کو سیل کر دیا
کوئٹہ :ایران نے پاکستان سے ملحقہ اپنی سرحد کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بند کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیچ ممتاز بلوچ کے مطابق ایران نے ضلع کیچ سے ملحقہ ردیگ سرحد کو جمعرات کی صبح کو عارضی طور پر بند کردیا ہے
فریقین میں راضی نامہ مچھ جیل میں 2سگے بھائیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد آخری لمحات میں موخر
کوئٹہ : بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں فریقین میں راضی نامہ ہونے پر سزائے موت کے دو قیدیوں سگے بھائیوں کی سزا پر عملدرآمد آخری لمحات میں روک دیا گیا۔ مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق زہری کے مطابق سزائے موت کے مجرمان دو سگے بھائی میرواورعلی گل کو جمعرات کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔
مشر ف کے دل کے تین شریان بند اور چلنے پھرنے کے قابل نہیں ،میڈیکل رپورٹ
کوئٹہ : نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج جناب آفتاب لون نے کی،عدالت میں سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی کے علاوہ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ، اسپیشل پبلک پراسکیوٹر زاہد علی خان اوروکیل استغاثہ سہیل راجپوت پیش ہوئے۔
8سال بعد مچھ جیل میں ایک شخص کو پھانسی،2سگے بھائیوں کو آج لٹکایاجائیگا
کوئٹہ بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں قتل کے مقدمے میں قیدی میر حمزہ کو صبح پھانسی دیدی گئی۔بلوچستان میں2007ء کے بعد پہلی بار کسی قیدی کو پھانسی دی گئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق پھانسی کے منتظر میر حمزہ ولد لعل گل نے پرانی رنجش کی بناء پر انتیس مئی 1995کو ضلع ہرنائی کے علاقے سر پل کے مقام پر واپڈا اہلکار
مچھ جیل قتل کے مقدمے میں میر حمزہ نامی قیدی کو آج پھانسی دی جائے گی
کوئٹہ: بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں آج صبح قتل کے مقدمے میں ایک قیدی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ جیل حکام کے مطابق میر حمزہ ولد لال گل کو مقدمہ نمبر18/2004سبی زیر دفعہ302میں سیشن جج سبی بمقام مچھ نے2004ء میں سزائے موت سنائی تھی۔