پاکستان میں ہر سو میں سے ایک شخص مرگی کے مرض میں مبتلا ہے، ڈاکٹر سیلم بڑیچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ماہرین امراض نیورولوجی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سو میں سے ایک شخص مرگی کے مرض میں مبتلا ہیںبلوچستان میں اس کی شرح تین فیصد ہے جبکہ بچوں میں اس بیماری کی شرح دو گنا زیادہ ہے۔

ممتاز صحافی صدیق بلوچ کی آج تیسری برسی منائی جائے گی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ممتاز صحافی ڈیلی بلوچستان ایکسپریس اورروزنامہ آزادی کے مدیر،دانشور و مصنف صدیق بلوچ کی آج تیسری برسی منائی جائے گی۔ صدیق بلوچ کی تیسری برسی کے حوالے سے کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان آزادی اظہار رائے منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے ممتاز صحافی و دانشور جن میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذو الفقار کراچی کے پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، روزنامہ انتخاب کے مدیر انور ساجدی، وسعت اللہ خان، مظہر عباس، مقصود یوسفی، پروفیسر توصیف احمد اور دیگر خطاب کرینگے۔

کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سردار کمال خان بنگلزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بنگلزئی قبیلے کے سربراہ وسابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میںہونے والے دھماکے میںملک دشمن عناصر ملوث ہیں ، بھارت ہمارے ملک کیخلاف شروع دن سے برسرپیکار ہے، مذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیںہوں گے ، کشمیری بھائیوں سے ہماری محبت اور تعاون جاری رہے گا۔

بلوچستان اسمبلی ، ملک کے کالجز میں بلوچستان کی میڈیکل نشستوں کی کمی کیخلاف قرار داد منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ دو سال کے دوران اسمبلی کی منظور شدھ قرار دادوں کی بابت پیش رفت،بلیلی کوئٹہ براستہ اغبرگ تا درینگڑھ بازار شاہراہ کو این ایچ اے کے حوالے کرنے اور ملک کے67میڈیکل کالجز او رمیڈیکل یونیورسٹیز میںبلوچستان کی نشستیں کم کرنے کے خلاف تین الگ الگ قرار دادیں منظور کرلی گئیں۔

پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے بلوچستان میں غربت بڑھ رہی ہے ،ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق گزشتہ اجلاس میں باضابطہ شدہ تحریک التواء پر بحث شروع ہوئی تو تحریک التواء کے محرک ثناء بلوچ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے سے بلوچستان کے لوگوں کو سالانہ 30سے40ارب کا نقصان ہورہا ہے

انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، عزیز جمالی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: PPHI بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا27واں اجلاس پیرکے روزادارے کے ہیڈآفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت PPHIبورڈ کے چیئرمین منیراحمد بادینی نے کی ۔ چیئرمین نے شعبہ صحت کے شعبے میں کامیابیوں سے متعلق دریافت کرتے ہوئے پی پی ایچ آئی انتظامیہ پرزوردیاکہ میرٹ اورشفافیت کو برقراررکھاجائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک التواء بحث کیلئے منظور

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی گئی ، پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ نے ایوان میں تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ میں پانچویں بار ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔

بی یو جے کے انتخابات ، سلمان اشرف صدر منتخب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سال 2021-22کے انتخابات مکمل پروگریسو پینل کے سلیمان اشرف صدر جبکہ فتح شاکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی کے چیئر مین ظفر بلوچ کی زیر نگرانی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2021-22کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوئے ۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس، طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف اپوزیشن کا شدید احتجاج،محکمہ مواصلات سے ملازمین کی برطرفی پر چیف سیکرٹری طلب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے کہا کہ کیسکو نے بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھا دیا، بجلی سے تجارت، صنعت، تعلیم سمیت تمام شعبے براہ راست منسلک ہیں ریکوری اور لائن لاسز کا بہانہ بناکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ریکوری کرنا اور بجلی کی چوری روکنا کیسکو کی ذمہ داری ہے۔