پنجگور: خسرہ سے ایک بچہ جاں بحق تین متاثر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: تحصیل گچک میں خسرہ کی وبا پھیل گئی ایک بچہ جاں بحق تین متاثر۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سب تحصیل گچک سرگوز میں خسرہ کی وبا سے سات ماہ کا بچہ عدیل جاں بحق جبکہ تین بچے فراز ولد محمد یار محمر عمر تین سال قندیل رمضان سبزل ولد صابر خسرہ سے متاثر ہیں محکمہ صحت کے زرائع نے گچک میں خسرہ کی وبا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مذید ایک ٹیم روانہ کردیا گیا ہے۔

چمچہ گری کی حامل جماعتیں شادی ٹینٹ سروس بن جاتی ہیں ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر کسی(سیاسی یہ غیر سیاسی)جماعت میں حیثیت حاصل کرنا جدو جہد کی بجائے چمچہ گیری رولیکس گھڑی اور خشک فروٹ ہو تو وہ جماعت گھڑی سازں کی دکان شادی ٹنٹ سروس اور خشک فروٹ کی ریڑی بن کہ رہ جاتی ہے۔

کوئٹہ میں غضب کی سردی، پانی کے پائپ لائن پھٹ گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں شدیدسردی میں بھی برف جم جانے کی وجہ سے پانی کے پائپ لائن پھٹ گئے گزشتہ دوہفتوں سے پی اینڈٹی کالونی میں پانی کے نلکوں سے سیوریج کا گندہ اوربدبودارپانی آرہا ہے، صاف پانی کے پائپ لائنوں سے گندے پانی کی آمیزش کے باعث وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے، عوامی حلقوں نے حکام بالاسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

بلوچستان میں آپریشن کا مطالبہ قابل مذمت ہے، مچھ واقعہ پر جعلی پولیس مقابلے میں نام نہاد ماسٹر مائنڈ کا مارا جانا قبول نہیں کرینگے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ، صوبائی حکومت،وفاقی وزیر داخلہ اور مولانا طاہر اشرفی سانحہ مچ میں انڈیا کے ملوث ہونے کی بات کرتے ہیں۔

صوبائی حکومت نےبلوچستان کےجزیروں گوادراورقومی حقوق کا سودا کیا حاجی لشکری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عارضی اور مصنوعی امن ڈیل کے نتیجے میں قائم ہے جس کے نتیجے میں صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے جزیروں ، گوادر ، ساحل وسائل اور بنیادی قومی حقوق کا سودا کیا گیا ہے ،وزیراعظم ،صوبائی حکومت،وفاقی وزیر داخلہ اور مولانا طاہر اشرفی سانحہ مچ میں انڈیا کے ملوث ہونے کی بات کرتے ہیں اور ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی جاتی ہے ،

سانحہ مچھ کیخلاف پاکستان ور کرز فیڈریشن کی ریلی ومظاہر ہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان ور کرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مچھ مائنز ورکرز کے درد ناک واقع کے خلاف میٹرو پولیٹن کے سبزہ زار احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔

فاطمید فائونڈیشن کے عملے کے داخلے پر پابندی ،بچوں کو خون کی فراہمی رک گئی ، ترجمان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نفرویورولوجی کوئٹہ کی انتظامیہ اور سیکورٹی نے فاطمید فاؤنڈیشن کے عملے کے داخلے پر پابندی عائد کردی ،ادارے میں سات سو سے زائد تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کو خون کی فراہمی کا عمل رک گیا۔

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے گھریلوں سطح پر سوچ بدلنے کی ضرورت ہے، سیمینار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نویددہوارنے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین بااختیارہیں ہمیں اس بارے میں شعوراجاگرکرنے کی ضرورت ہے ،بلوچ معاشرے میں گھریلو معاملات سے فیصلہ کرتے وقت خواتین کے صلح ومشوروں کواولیت دی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ صرف مارپیٹ ہی نہیں بلکہ ذہنی دبائو بھی تشددکی ایک قسم ہے ، تبدیلی آنے میں وقت ضرورلگتاہے۔

ہم پاکستانی اور بلوچستانی ہیں ہمارے لوگوں کو بے دردی سے قتل کیاجارہا ہے،سیکرٹری جنرل شیعہ کانفرنس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سیکرٹری جنرل جواد رفیعی کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوےکہا کہ ہم پاکستانی اور بلوچستانی ہیں ہمارے لوگوں کو ماضی میں بھی بے دردی سے قتل کیا گیا ہےبلوچستان کےشیعہ پٹھان پنجابی ہزارہ اور اُردو بولنے والوں کو قتل کیا گیاہم نے آج تک صبر سے کام لیا ہےمچھ میں حال ہی میں لوگ واپس اپنے علاقوں میں لوٹے ہیں ہمارے شہر کی کوئی مسجد ایسی نہیں جہاں شہداء کی فاتحہ نہ ہوئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ واقعات کو نسل کُشی سمجھتے ہیںمچھ میں کام کرنیوالے کانکن بے چینی و خوف کا شکار ہیںہمارے سرکاری ملازمین، مزدور اور طلباء پریشان ہیں