کراچی پریس کلب کے صدر کی جانب سے صحافی ظفر بلوچ کو یادگاری شیلڈدیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کراچی پریس کلب کے صدر امیتاز فاران، سابق صدور فاضل جمیلی اور طاہر حسن خان سمیت دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے50سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں کراچی پریس کلب کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ یادگاری شیلڈ پیش کی اور انہیں سندھی اجرک پہنایا۔ اس موقع پر کوئٹہ کے سینئر صحافیوں سلیم شاہد، بنارس خان، ایوب ترین و دیگر نے کراچی سے آئے ہوئے مہمانوں کو کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کے بھیج لگائے۔

ملک کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتا اختیار پارلیمنٹ کو دیا جائے، محمود اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتا ملک کے فیصلے 22کروڑ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کو کرنے دیاجائے،ہمیں ملک کے تمام ادارے عزیز ہیں اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ملک چلانے کا واحد راستہ ہر انسان کی عزت کرنے اورتمام اقوام کی برابری میں ہے،ملک انصاف سے ہی چل سکتا ہے۔

اٹھارویں ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، بلوچستان سیاسی جماعتیں

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، اس کے لئے تمام جمہوریت پسند جماعتوں، قوتوں اور سیاسی کارکنوں کو کردار ادا کرنا چاہے،صوبوں کے مضبوط ہونے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی،حقیقی فیڈریشن کے لئے سینیٹ کو اختیارات دیئے جائیں۔ ملک میں نیشن ایک نصاب کا نعرہ لگایا جارہا ہے جو آئین کے خلاف ہے صوبوں کو اختیار ہے کہ وہ اپنا نصاب خود بنائیں۔ عوام کی بالادستی چاہتے ہیں قومی مفادات کسی دوسرے ملک کے مفادات کے لئے لڑنا نہیں ہے۔

تھری الائنس فراڈ کیس کا ایک اور ملزم گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: قومی احتسا ب بیورو بلوچستان نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ تھری الائنس کیس کے ایک اور ملز م احمد جان کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے، ملزم لورالائی کے سینکڑوں لوگوں سے منافع کے جھانسہ پر کروڑوں روپے وصول کر کے روپوش تھا، ڈی جی نیب بلوچستان کی ہدایات پر مرکزی ملزم کاشف قمر کی گرفتار ی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

آئندہ نسلوں کوحصول علم کی طرف راغب کیاجائے،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئندہ نسلوں کوحصول علم کی طرف راغب کیاجائے تاکہ ہمارے سماج کے لوگ سائیکالوجیکل پراکسیزسے دورہوکر اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے قومی امورکوسمجھتے ہوئے علم اوروسائل پر بالادستی کی جدوجہد کو جاری رکھ کر آگے بڑھ سکیں۔

کتاب انسان کابہترین دوست ہے،جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ کتاب انسان کابہترین دوست ہے اورکتب بینی سے معلومات میں اضافہ اورپوشیدہ صلاحیتوں میں نکھارآتی ہے صوبے میں طلباء اورسیاسی کارکنوں کی کتابوں تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے کتب میلوں کاانعقادوقت کی ضرورت ہے کامیاب کتب میلے کی کامیابی پر کوئٹہ پریس کلب اوربک اسٹالز کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

بی زیڈ یو کے بلوچ طلباء کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بساک کا کوئٹہ میں احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے لئے اسکالرشپس کی بحالی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس احتجاجی مظاہرے میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والیافراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان تعلیمی حوالے سے ایک زبوں حالی کا شکار صوبہ ہے۔

لوگوں کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہوگا، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ ہمارے سماج میں لوگ کتابوں سے دورہوکر دیگر مشاغل میں مصروف ہوگئے ہیں اس سوچ کوبدلنے کیلئے مزیدکاوشوں کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں کتب میلے میں لگائے گئے اسٹالزکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

کتب بینی کے کلچرکوفروغ دیکرلوگوں کی توجہ علم کی جانب راغب کیاجائے،اسماعیل لہڑی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میرمحمداسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ معاشرے میں کتب بینی کے کلچرکوفروغ دیکرلوگوں کی توجہ علم کی جانب راغب کیاجائے کتابوں سے رشتہ جوڑکر معاشرے سے ناخواندگی کے خاتمے کی بنیادرکھی جائے۔

یوتھ ہی ہماری روشن مستقبل کے معمار ہیں، مند کے نوجوان کی تعلیمی شعوری پر فخر ہے، مینا مجید بلوچ 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنماء مینا مجید بلوچ سے مند کے اسٹوڈنٹس وفد  نے ملاقات کی، ملاقات میں تعلیمی مسائل اور ان کو پیش آنے والی  دشواریاں پر بات کی مینا مجید بلوچ نے مسائل حل کرانے کے لیے یقین دہانی کی اور کہا