کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ کردار سازی اور ادارے بنانے میں طویل عرصہ درکار ہوتا ہے تاہم کوتاہی اور غفلت اداروں کو کم وقت میں ہی تباہ کردیتی ہے، نظم و ضبط کے بغیر خدمات کا تصور ممکن نہیں بلکہ اس سے قوموں میں بگاڑ آتا ہے، موجودہ صوبائی حکومت نے کبھی اظہار رائے اور میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش نہیں کی ہے، رائٹ ٹو انفارمیشن بل 2019کے تحت میڈیا کو معلومات تک رسائی حاصل ہوگئی ہے، بلوچستان میں صحافت آسان کام نہیں، حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کردار ادا کررہی ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان کے عوام نے قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے،عامر محمود کیانی
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ایم این اے عامر محمود کیانی،وزیراعظم کے کوارڈی نیٹر احمد خان نیازی اوردیگر مرکزی قیادت کے اعزاز میں پاکستان تحریک انصا ف سینٹرل ریجن کے تحت کوئٹہ ورکرز کنونشن منعقدکیا گیا جس کی صدارت سینٹرل ریجن کے صدر ڈاکٹر منیربلوچ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردارخادم حسین وردگ،عبدالباری بڑیچ،حاجی سیف اللہ کاکڑ،بسم اللہ آغااوردیگرنے کی۔
وزیراعلیٰ کا صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کا دورہ
کو ئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان علیانی نے صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کوئٹہ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے وزیراعلی جام کمال کو بریفنگ دی گئی۔
بینظیر پل بیرئیر زہٹانے سے ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہوگیا
کوئٹہ: بینظیرپل پر گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا، بیرئیر ہٹانے کے بعد بڑی گاڑیوں کی آمدورفت نے عام ٹریفک کیلئے لوگوں کومشکلات میں ڈال دیا ہے، شہریوں کا حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو محکمہ پل پر لگے بیرئیر کو دوبارہ لگائے جبکہ پل پر عام ٹریفک کو معمول پر لانے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے بینظیر پل پر ٹریفک گھنٹوں جام رہتا ہے۔
تعلیم میری ترجیح ہے، سردار اقوام کیساتھ قبائلی تنازعات کا خاتمہ اور مسائل حل کرینگے، سردار ربنواز کرد
کوئٹہ: کرد قبیلے کے نومنتخب سردار ربنواز کرد نے کہا ہے کہ کرد قبیلے نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی مکمل کوشش کرونگا، میری کوشش ہوگی کہ قبیلے کو درپیش مسائل کو حل کر کے دیگر برادر قبائل کیساتھ شانہ بشانہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکوں، آج بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے باعث ترقی وخوشحالی میں مشکلات درپیش ہیں۔
میڈیا ریاست کا چوتھا نہیں بلکہ پہلا ستون ہے، روشن بروچہ
کوئٹہ: میڈیا ریاست کا چوتھا نہیں بلکہ پہلا ستون ہے، کوئٹہ پریس کلب نے گزشتہ 50سال سے عوامی مسائل کے حل، سیاسی، معاشی ثقافتی اور سماجی حقوق کی فراہمی اور جمہوریت کی استحکام کے لئے بہترین کردار ادا کیا ہے، کوئٹہ کے صحافیوں نے جانوں کے نذرانے تو پیش کئے مگر صحافتی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جس پر پوری صحافتی برادری کو فخر ہے۔
بلوچستان کے شاہراہوں پر موت کا رقص جاری ہے
کوئٹہ: بلوچستان کے شاہراہوں پر موت کا رقص جاری ہے اگست کے مہینے میں 944 حادثات رونما ہوئے جن میں 143 افراد جاں بحق اور 1470 زخمی ہوئے.بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی(BYCS)کی جانب سے اگست 2020 کے مہینے میں بلوچستان کے شاہراوں پر رو نما ہونے والے ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں 944 حادثات روح نما ہوئے جن میں 143 افراد جاں بحق اور 1470 زخمی ہوئے ہیں۔
کیچ کیلئے اس سال8ارب کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دیدی گئی ہے، ظہور بلیدی
تربت: صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے اس سال ضلع کیچ کیلئے 8 ارب کے پیکج کی منظوری دی ہے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے جس پیکج کا اعلان کیا ہے،بلوچستان حکومت کی تجویز پر اس پیکج کا اعلان نیشنل کونسل کے اندر پہلے ہواہے،پیکج بلوچستان میں سوشل اکنامکس تبدیلی لاسکتا ہے۔
کوئٹہ میں بچے کو قتل کر نے والی گھریلو ملازمہ گرفتار، عدالت میں پیش
کوئٹہ: کوئٹہ میں بچے کو قتل کر کے فرار ہونے والی گھریلو ملازمہ کولپور سے گرفتار، پولیس حکام کے مطابق پیر کو جناح ٹاؤن پولیس نے کولپور میں دوران چیکنگ ستل زوجہ سوتو نامی خاتون کو گرفتار کیا جسے جوڈیشل مجسٹریٹ میں پیش کیا گیا۔
شاہینہ شاہین اور موٹروے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج
کوئٹہ:تربت میں شاہینہ شاہین کے بہیمانہ قتل لاہور موٹر وے پر عورت کے ساتھ زیادتی، ٹرانس جینڈرا ور بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف عورت الائنس زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں گھریلو تشدد سیاہ کاری کے قتل اور عورت جس عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے