کوئٹہ: بی ایم سی بحالی تحریک کے زیراہتمام تادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، بھوک ہڑتال پر بیٹھے ملازمین وطلباء کی حالت بگڑ نے لگی ہے، جنہیں بار بار طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاگیا، بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی ٹریڈ یونینز اور دیگر شخصیات نے آکر اظہار یکجہتی کیا، علاوہ ازیں تحریک بحالی بی ایم سی کے رہنماؤں نے کہاکہ گزرتے وقت کے ساتھ بھوک ہڑتالی ساتھیوں کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔
کوئٹہ: سنگت اکیڈمی آف سائنسز کی ماہانہ علمی نشست پوہ و زانت بیاد میر حاصل بزنجو 6 ستمبر کی صبح پروفیشنل اکیڈمی کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ نشست میں سنگت اکیڈمی کے اراکین کے علاوہ سیاسی سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نشست کی صدارت اکیڈمی کے مرکزی سیکریٹری جنرل پروفیسر جاوید اختر نے کی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہ محمد مری، ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو، محمد نواز کھوسو نے مضامین پڑھے۔
کو ئٹہ: بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال کے دوران 3طلباء سمیت 5افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تحریک کے شرکاء نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا، ہسپتال میں طبی امداد کے بعد دوبارہ دھرنے کی جگہ پہنچ کر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے زرغون روڈ پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
تربت :بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں فائرنگ کرکے بلو چ خاتون اینکر شاہینہ شاہین کو قتل کردیاگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکیں گاڑی مالک اپنی گاڑی ہسپتال میں چھوڑ کرفرار ہوگیاپولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا،مقتول کو دو گولیاں لگی ہیں قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی شاہینہ شاہین پی ٹی وی پر پروگرامز کی میزبانی بھی کرتی تھی اور ایک بلوچی میگزین ”دزگہار“(سہیلی) کی مدیر بھی تھیں وہ بلوچستا ن میں خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں شاہینہ شاہین آرٹ (مصوری) سے بھی منسلک تھی
کوئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے آج بھی جاری رہا دھرنے میں تادم مرگ بھوک ہڑتالی مظاہرین کھلے آسمان کے نیچھے دھوپ کی شدت برداشت کرتے ہوئے بھوکے پیاسے احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
کوئٹہ: ضلع پشین کی یونین کونسل علی زئی کے 34 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیقپولیو سے متعلق نمونے 19 اور 20 اگست کو لیئے گئے تھے، بچے کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے خاندان سے ہے، بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں میڈیکل اسٹور ڈیپارٹمنٹ کے امور اور ادویات کی خریداری کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے مالی سال 2019-20ء کے لئے ادویات کی خریداری کا عمل جاری رکھتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی منظوری دی گئی
حکومت پرامن احتجاج کو دھمکا رہی ہے احتجاج پرتشدد کیا گیا یا کسی بھی قسم کا نقصان پہنچایا گیا تو زمہ داری وزیراعلیٰ پرعائد ہوگی تحریک بحالی بی ایم سی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ایف ای ار درج کی جاے گی ۔
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق تحصیلدار، پٹواری اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن(ایپکا) کے صدرکے خلاف نیب کی تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کی اپیل خارج کر دی ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کیس کی سماعت کی۔