کوئٹہ: بلوچستان کے 6 اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے62نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کوروناکا شکار 46مریض صحت یاب اس وقت صوبے میں اس وقت کورونا کے صرف981 زیر علاج محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز 473افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے 6 اضلاع میں 62 مریضوں کے سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں مصدقہ تعداد 12804 ہوگئی ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
سرکاری اراضی پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم تین افراد گرفتار
کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سرکاری اراضی پر ہاوسنگ اسکیم بنانے والے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے غیرقانونی ہاوسنگ اسکیم چلانے والے تین افرادکو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے، قبضہ مافیا نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز بنا کر ہزاروں لوگوں کو پلاٹ فروخت کئے،نیب بلوچستان نے ہاوسنگ اسکیمز کے دفاتر سے تمام ریکارڈتحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
حکومت بارش اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں:جام کمال
کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال، عاشورہ محرم کے سیکیورٹی انتظامات، تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،
بی ایم سی بحالی کے بغیر احتجاج کسی صورت ختم نہیں ہوگا
حکومت کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بولان میڈیکل کالج بحال کیے بغیر احتجاج کسی صورت ختم نہیں ہوگا تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے چئرمین حاجی عبداللہ خان صافی ایپکا بی ایم سی کے صدر عبدالباسط شاہ جنرل سیکرٹری مشتاق احمد لہڑی ڈاکٹر اعجاز بلوچ وائس چیرمین ڈاکٹر الیاس بلوچ حاجی خوج محمد میر زیب شاھوانی جنرل سیکرٹری تحریک بحالی بی ایم سی نے احتجاجی کیمپ تحریک نوجوانان پاکستان کے وفد سے خطاب کرتے ہوۓ کی گزشتہ روز تحریک نوجوانان پاکستان کے ساتھی بڑی تعدادمیں احتجاجی کیمپ اۓ اور 3ستمبر کے احتجاجی ریلی و دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا۔ تحریک کے قائدین نے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ اپنی پروفائل کی فکر میں صوبے کے ہیلتھ کے شعبے کو تباہی کے راہ پر ڈال چکی ہے
پتہ نہیں سی پیک منصوبہ کے تحت شاہرائیں کہاں تعمیر ہورہی ہیں، روبینہ عرفان
کوئٹہ: رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا ہے ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔پی پی ایچ آئی نے”میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز“کاقیام عمل میں لاکرقابل تحسین اقدام اٹھایا۔گزشتہ دس سالوں سے سی پیک کی باتیں کی جارہی ہیں مگر پتہ نہیں بلوچستان میں یہ سڑکیں کہاں بنائی جارہی ہیں۔بلوچستان کے عوام کو پڑھنے کیلئے بہترسکول اورکالجزجبکہ علاج معالجہ کیلئے بہترین ہسپتالوں کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ: سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز بنانے کا انکشاف، قبضہ مافیا نے ہزاروں لوگوں کو پلاٹ فروخت کردیئے
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز بنانے کا انکشاف ہو ا ہے ، نیب بلوچستان نے غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز کے دفاتر سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے،
پاکستان میں ٹریفک حادثات میں سالانہ 40ہزار افراد جاں بحق ہوتے ہیں
کوئٹہ: پی پی ایچ آئی بلوچستان”میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز“اورموٹروے پولیس کے زیراہتمام ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی واک کااہتمام کیاگیاواک کے شرکاء نے پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جنہوں نے پرنس آغاکریم خان ہسپتال قلات سے ہوتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ پرمارچ کیا۔اس موقع پر ایس پی موٹروے پولیس شہبازعالم،ڈی ایس پی موٹروے پولیس یاسراحمد،MERCکے فوکل پرسن سیدحیات شاہ،ایڈمن آفیسراورنگزیب جمالی،انسٹرکٹرڈاکٹرشوکت،ایمرجنسی سروسزاکیڈمی ریسکیو1122لاہور کے فزیکل انسٹرکٹرمظفرعباس، میڈیکل انسٹرکٹرساجدعلی بھٹی۔
کوئٹہ، تھری الائنس کے بعد ایک اور فراڈ کمپنی، عوام کے کروڑوں روپے لیکر رفو چکر
کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں لوگوں کو اربوں روپوں سے محر وم کرنے والی جعلی کمپنی تھری الائنس کے بعد پش آن مارکیٹنگ کے نام سے ایک اور فراڈ کمپنی کا انکشاف ہوا ہے، ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان نے جعلی کمپنی کے حوالے سے ملنے والی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فراڈ کمپنی کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
بلوچستان میں لاشوں اور خون خرابے پر سیاست کی جاتی ہے،جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نام نہاد قوم پرست، انسانی حقوق کے علم بردار اور کچھ میڈیا کے لوگ بلوچستان میں استاتذہ، لیویز،پولیس کے اہلکاروں،ڈاکٹروں، عام آدمی، مسافروں سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی حملوں پر کیوں خاموش ہیں کیا ہم 2008سے 2013تک کے گورننس ماڈل کو بھول چکے ہیں یا اسے یاد نہیں کرنا چاہتے،
آبی ذخائر سے زراعت کو ترقی ملے گی، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کی ملاقات جس میں صوبائی وزراءمیر طارق مگسی اور میر سلیم کھوسہ بھی ملاقات میں موجودتھے