کوئٹہ: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حیات کے قتل اور اس کے والدین کی بیٹے کی لاش کے ساتھ درد بھری تصویر ہمیں اس لئے نظر آرہی ہے
Posts By: اسٹاف رپورٹر
ڈبل روڈ پر بڑے پیمانے پر مشکوک ادویات و انجکشن برآمد کئے، محکمہ صحت
کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ھدایت پر وزیراعلی بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی براے محکمہ صحت کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی ,سنیئر ڈرگ انسپکٹرز سرور خان کاکڑ اور دیگر معاونین عملے کے ھمراہ خفیہ اطلاع پر ڈبل روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ۔کاروائی کے دوران گودام سے بھاری مقدار میں مشکوک ادویات جن میں انجکشن اور گولیاں شامل تھی برآمد ھوئی۔
وزیر اعظم کا ہائوسنگ پروجیکٹ مقامی تعمیراتی صنعت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا:فرمان زرکون
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کے چیف منیجر امجد علی عمران سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم ہائوسنگ پروجیکٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 21لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، راشد رزاق
کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈنیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی باعث تشویش ہے، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بچوں کیلئے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ اب بھی موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
صوبے میں پولیو کے نئے کیس رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے، ربابہ بلیدی
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کہا ہے کہ بلوچستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مل کر کام کرنا ہوگا، صوبے میں نئے پولیو کے کیسز باعث تشویش ہے، مزید بچوں کو موذی مرض سے بچانے کے لئے کوتاہیوں کی نشاندہی کرکے موثر اسٹریٹیجی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
حیات بلوچ کے نہ حق قتل پر چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لے، لیاری عوامی محاز
کراچی: لیاری عوامی محاز نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں تربت میں ایف سی نے جس طرح حیات بلوچ کو اسکے والدین کے سامنے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا لیاری عوامی محاز اس ظلم و بربریت کی کھلے الفاظوں میں مذمت کرتی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حیات بلوچ کے والدین کو فوری طور پر انصاف دلایا جائے اور اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری بھی کی جائے۔
ڈیرہ بگٹی:سوئی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ڈیرہ بگٹی:سوئی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے سڑک پر آگ جلاکر بگٹی کالونی روڈ بند کردیا شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان حال عوام کا کہنا تھا کہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود واپڈا اہلکاروں کی جانب سے بارہ سے چودہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جاتی ہے
بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق کتابچہ بیرون ملک سفارتخانوں کو ارسال
کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کٹ حوالے سے تیار کتابچہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو پیش کرنے کے بعد اسکی کاپیاں بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں بالخصوص چائنیز ایمبیسی اور سی پیک اتھارٹی کو بھجوادی ہیں آزادی نیوز کو موصول خط میں یہ بتایا گیا
میرا ایجنڈا اصلاحات لانا ہے
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے شعبہ تعلیم میں موثر اصلاحات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایجنڈا اصلاحات لانا ہے، صحت وسلامتی کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کیا گیافی الحال صرف انتظامی دفاتر کھولے گئے ہیں تعلیمی ادارے15ستمبر تک بند رہیں گے، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے لئے ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے 12ضلاع میں ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی چمن سرحد سے متعلق بات چیت چل رہی ہے،ضیاء لانگو چمن بارے ہمارے تحریک التواء کو سبوتا ز کیا گیا، اصغر اچکزئی
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت نے چمن بارڈر کے مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت چل رہی ہے افغانستان ہمارا برادر ملک ہے جس کے ساتھ نسل در نسل ہمارے رشتے چلے آرہے ہیں لیکن بدقسمتی سے افغانستان سے پاکستان کے لئے اچھی خبریں نہیں آرہیں، چمن سرحد کے متعلق کچھ سیکورٹی خدشات ہیں جن پر اگر اراکین اسمبلی چاہیں تو اراکین اسمبلی انہیں بریفنگ دے سکتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں گزشتہ اجلاس میں باضابطہ شدہ تحاریک التواء پر بحث کے دوران ایوان کو اعتماد میں لیتے ہوئے کیا۔