بلوچستان کے ضلع تربت کے بازار میں ایک گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
پی پی نے ملک میں جمہوریت کو بحال کرکے صوبوں کو خودمختار بنایا، قادر گیلانی
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کو بحال کرکے صوبوں کو خودمختار بنایا،بلوچستان کو اس کے حقوق دیئے،اٹھارویں ترمیم کیخلاف سازشوں سے صوبوں کی خودمختاری غصب ہوگی۔ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات ناقص ہیں، پروفیسر نادر مشوانی کی شہادت افسوسناک ہے، طلباء تنظیمیں
کوئٹہ: پروفیسرشہیدنادرمشوانی کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین نے وفاق وصوبائی حکومتوں کی خاموشی اورایچ ای سی کی طلباء دشمن پالیسیوں کیخلاف شدیدنعرے بازی کی،مظاہرے میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار،پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اورہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان شریک تھے۔
بلوچستان کورونا کے مزید 19کیسز رپورٹ، 86مریض صحت یاب
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 19کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11424جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8399ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے 3اضلاع کوئٹہ،خضدار اور ژوب سے کورونا وائرس کے مزید 19کیس رپورٹ ہوئے۔
سیندک لیز میں توسیع سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا، ظہور بلیدی
کوئٹہ: وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ سیندک کی لیز میں توسیع سے متعلق بلوچستان حکومت نے کوئی معاہدہ نہیں کیا نہ ہی مستقبل میں حکومت ایسا کوئی معاہدہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے2019ء اور2020ء میں چار ہزار سے زائد کارروائیاں کی ہیں متعدد کیسز ڈرگ کورٹ کو بھیجے گئے ہیں جن میں کچھ کے فیصلے بھی ہوچکے۔
گوادر، ریونیو ریکارڈ میں ٹمپرنگ سرکاری زمین کوڑیوں کے دام فروخت
کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ضلع گوادر کے بلوچ وارڈ کے ریونیوریکارڈ میں مبینہ طور پر ٹمپرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 32 کروڑ کا نقصان پہنچانے کے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے سابق تحصیلدار گوادر، سابق نائب تحصیلدار گوادر،،قانون گو گوادر و دیگر 5 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں داخل کر دیا ہے۔
مزدوروں وملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان لیبر فیڈریشن کی احتجا جی ریلی
کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام بی ایم سی بحالی تحریک کے مطالبات، محکمہ واسا کے مزدوروں ملازمین کی دو ماہ سے تنخواہوں کی بندش اور عدم ادائیگی بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے بینویلنٹ فنڈ کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن نہ ہونے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر محکموں کے 25 سال سے ایک ہی سکیل میں فرائض سرانجام دینے والیے ملازمین کو پرموٹ نہ کرنے کیخلاف کوئٹہ میٹریپولیٹن سے عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
پنجاب حکومت بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پرا جیکٹ لارہی ہے، عثمان بزدار
کوئٹہ:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد پرا جیکٹ لارہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی پشین میں قبائلی عمائدین سے ملاقات دوران گفتگو کرتے ہوئے
ترقیاتی منصوبوں میں کارکردگی نہ دکھانے والے جوابدہ ہونگے، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ:۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی محکموں کو تقرریوں، تبادلوں، ٹیندرنگ کے عمل سمیت تمام امور میں ہر قسم کے دباؤ سے محفوظ بنایا گیا ہے، اس کے باوجود اگر محکمے ترقیاتی منصوبوں میں بہتر کارکردگی نہیں دکھاتے تو انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زیارت پہنچ گئے
بلوچستان کابینہ کے وزراء،چیف سیکرٹری بلوچستان اور اعلی حکام نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا خیر مقدم کیا