کوئٹہ: بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 5مئی تک توسیع کردیا گیا، لاک ڈاؤن میں توسیع کی وجہ مقامی سطح پر کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلاؤ ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 5مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
حکومت نے ڈاکٹروں کو تاحال حفاظتی سامان نہیں دیا، بی ایم سی ٹیچر ز
کوئٹہ: بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹر ظاہر مندوخیل، ڈاکٹر شربت خان اور دیگر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے اور ڈاکٹروں کو محفوظ بنانے کیلئے ہم نے حکومت کو کٹس اور دیگر سہولیات کے حوالے سے مطالبات پیش کیے جن پر آج تک عملدرآمد نہیں کیا گیا، حکومت نے اگر اسی طرح خاموشی اختیار کی تو ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے کے لئے اس صورتحال میں فرائض کی انجام مشکل ہو جائیگی۔
کوئٹہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 2 سودکانیں سیل کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی، اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی کا کہنا ہے
پاکستان میں ہولناک دن، کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 167 اور مریضوں کی تعداد 8411 ہوگئی
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 167 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8411 تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس، بلوچستان میں حالات سنگین، مزید 56کیسز رپورٹ،
کوئٹہ: بلوچستان کے 10متاثرہ اضلاع میں 56نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 432ہوگئی ہے،جن میں 284کیسز مقامی افرادکے ہیں،محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں 33اضلاع میں سے 10اضلاع میں کورونا وائرس پھیل چکاہے جن میں اب تک 432کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 300افراد کے ٹیسٹ رزلٹس کاانتظار ہے اس کے علاوہ 154افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
بلوچستان حکومت کورونا کیخلاف اقدامات میں ناکام ہو چکی،عوام مشکلات کا شکار ہیں،پی پی بلوچستان
کوئٹہ: ملک میں لاک ڈاون کے باعث غریب اور مستحق افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کا تحفظ کرے مگروفاقی حکومت اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، عوام کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
عوام لاک ڈاؤن کی پاسداری کریں، قاسم سوری
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اس سے ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کیا شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 432 ہوگئی،ترجمان بلوچستان حکومت
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 432 ہوگئی ہے جبکہ آج56 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے.
ٹڈی دل کی افزائش نسل کو نہ روکا گیا توخوراک کا بحران پیدا ھوسکتا ہے،سردار یار محمد رند
کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا کے ٹڈی دل کی افزائش نسل سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ ہے لاکھوں کی تعداد میں کچھی، نصیر آباد ڈویڑن، سبّی ڈویڑن میں ٹڈی دل کی افزائش نسل ہوئی ہے
جاوید جباردانشور ہیں ماہر معاشیات نہیں، انکی نامزدگی سمجھ سے بالاتر ہے، رؤف مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرسابق ایم این اے میررؤف مینگل نے کہاہے حالیہ دنوں بلوچستان ہائی کورٹ نیوزیراعلٰی کے غیرقانونی فیصلوں میں ان کے تمام غیرمنتخب معاونین خصوصی کوہٹانے کافیصلہ دیتے ہوئے تمام مراعات اخراجات تک واپس کرنے کاحکم دیا