کوئٹہ : بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کسی بھی معا شرے کی تیز رفتار ترقی اس وقت ممکن ہو گی جب خواتین کو بھی بغیر کسی تفریق کے مردوں کے شا نہ بشا نہ سماج کی ترقی و خوشحالی کے لئے کا م کے مواقع دئیے جا ئیں۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ،ائرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ مکمل،بلوچستان کی ترقی و فاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،غلام سرور
کوئٹہ: وفاقی وزیرشہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے پاکستان کی ترقی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے بلوچستان کی سرزمین ملکی ترقی اور معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہا ہے اورہماری حکومت نے بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لئے اہم منصوبے شروع کئے ہیں جس کی تکمیل سے بلوچستان ترقی کی راہ پر پر چل پڑے گا۔
بھارت نے اقلیتوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے، خلیل جارچ
کوئٹہ: بھارت میں مسلمان اور مسیحی برادریوں پر جاری مظالم کے خلاف بلوچستان کی مسیحی برادری کی جانب سے کوئٹہ پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج بھٹو، سابق رکن صوبائی اسمبلی انیتا عرفان، بشپ امانت سمیت دیگر نے کہا کہ بھارت نے اقلیتوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔
اپوزیشن اراکین کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا 19مارچ کو عوام کسیاتھ ملکر احتجاج کا اعلان
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی کا عمل رک گیا ہے، اپوزیشن ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ اجتماعی عوامی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔ اپوزیشن کے حلقے کے لوگوں کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔
بلوچستان حکومت کے پاس عام بیماریوں کا علاج نہیں کرونا وائرس کا علاج کہاں سے کرے گی، بی این پی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ میر عنایت اللہ لانگو نے اپنا سب کچھ اپنی سرزمین اور عوام کے لئے قربان کردیا تھا، ان کی قومی تشخص، سرزمین کے دفاع اور عوام کیلئے جدوجہد تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی، ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
قومی صحت الرٹ جاری کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ظفر مرزا
کوئٹہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تفتان سرحد پر کرونا وائرس کی تدارک کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی صحت نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ ہورہی ہے اور اس سلسلے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہیلپ لائن 1166 بھی قائم کردی گئی ہے۔
حکومت نے کورونا وائرس پر کوئی پالیسی وضح نہیں کی اپوزیشن کا آج دھرنا دینے کا اعلان
کوئٹہ : متحدہ اپوزیشن اراکین بلوچستان اسمبلی نے آج بروز جمعہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے علامتی جبکہ 19مارچ کو عوامی دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے مسئلے پر کوئی پالیسی ابھی تک وضح نہیں کی جاسکی ہے۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس’اراکین اسمبلی میں نوک جھونک
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک ہی دن میں دو بار حکومتی اراکین کی جانب سے کورم کی نشاندہی، حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان نوک جھونک، کورم پورا نہ ہونے کے باعث کاروائی مکمل ہوئے بغیر اجلاس غیر معینہ مد ت تک کے لئے ملتوی،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد جمعرات کوحسب معمول ایک گھنٹہ 20منٹ کی تاخیر سے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔
بلوچستان میں وزراء کے آفسز کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں،ثناء بلوچ، الزامات ثابت ہوئے تو مستعفی ہوجاؤنگا، سردارکھیتران
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے صوبائی وزراء پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیکرٹری نے خود بتایا کہ ہم صبح سیکرٹریٹ میں جب تک وزیر کے دفتر کا چکر نہ لگائیں، خوش آمد نہ کریں اور وزیر کے پی اے کی جیب میں کچھ نہ ڈالیں تو ہمیں ٹرانسفر کردیا جاتا ہے، جبکہ صوبائی وزراء نے اپوزیشن کے لگائے گئے۔
کورونا وائرس،متاثرین کو خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے،ظفر مرزا
کوئٹہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کرونا وائرس کے 2کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ کرونا وائرس کا ایک کیس کراچی جبکہ دوسراکیس وفاقی علاقہ جات میں تصدیق ہوا ہے اوردونوں افراد کی حالت مستحکم ہے اسوقت پاکستان میں 15افراد کو مشتبہ طور پر کرونا وائرس کے شعبے میں زیرعلاج رکھا گیا ہے جبکہ ابتک 100سے زائد مبینہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے تما م لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں یہ بات انہوں نے بدھ کی رات وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔