صحافت جنکا اوڑھنا بچھونا ،قیادت میں اور قیا دت کے چنائو میں خود پسند ہو نا ،سچائی کی تلاش میں سر گرداں رہنا ،عقیدت و احترام کے لین دین میں راسخ ہو نا، بد فعل و بد مزاج عنا صر کے لئے چیلنج بننا ،پسے ہو ئے عوام کی خد مت میں پیش پیش رہنا ،
Posts By: وحید زہیر
زوال پذیر معاشروں کے حکمران
محض خامیاں نکالنے اور آئندہ کے لئے دونوں سے نہ تو کبھی کسی قسم کے معاملات حل ہوئے ہیں اور نہ ہی ملکی معیشت میں سدھار آسکتا ہے۔ ہم 77برسوں سے یہی دیکھ رہے ہیں جو بھی حکمران آتا ہے پرانوں کی خامیاں نکالتا ہے اسی تنقیدی رویے میں اپنی مدت بھی مکمل کرتے ہوئے آخری دنوں میں یہ کہہ کر چلتا ہے کہ سارا قصور عوام کا ہے عوام کے مسائل ایک دن میں حل نہیں ہو سکتے اس کے لیے طویل جدوجہد چائیے۔
کرونا وائرس ایک نا دیدہ دشمن ہے
زندگی سے محبت دوسروں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنی زندگی کو دوسروں کے لئے کارآمد بنانے میں پوشیدہ ہے۔کرونا وائرس بھی ایک نا دیدہ ظالم دشمن ہے۔انسانیت کے خلاف بیماریاں ہوں یا جنگیں انہیں شکست دینے کے لیے احتیاط کے ساتھ ساتھ اتفاق اور مکمل دانشمندی پہلا عمل ہے، اس کے پھیلنے کی اصل وجوہات وباء کے دنوں میں فطرت سے لاتعلقی کا اظہار ہے وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ماضی میں ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب قوموں نے پھیلنے والی بیماریوں اور وباؤں سے دانشمندی کے ساتھ نمٹنے کی بجائے اپنی جاہلانہ طاقت کا مظاہرہ کیا وہ ڈھیر ہوتے گئے۔جس کا ایک ہی نتیجہ نکلا کہ لاکھوں کروڑوں انسان تلف ہوئے۔
معاشرہ اور عورت
عورت کا پہلا کام پہلی ذمہ داری سنبھلنا سنبھالنا۔ خاندان کے افرادکیساتھ برابر چلنا شوہر کے ساتھ سچی دوستی نبھانا اولاد اور عزت کے لیے سختیاں جھیلنا۔ مدر سری ہویا پدرسری نظام وقار کے ساتھ جینا خوشی اور غممیں خود کو ثابت قدمرکھنا’اعبار ’اعتماد کو مقدم رکھنا۔۔۔ جنس کی تفریق کے بغیر یہ جملے ہر انسان کے لئے مقدم خیال کیے جاتے ہیں۔ انسانی خوبیوں کا تقدس اور احترام آدمیت معآشروں کا روز اول سے وطیرہ رہاہے تاریخ کو ٹتولیے مرد جانے جہاں اپنے کام کاج کے لئے اوزار بنائے تو خواتین نے خوبصورت کشید کاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے۔ جنگی ماحول میں مرد اور عورت دونوں کا حوصلہ و ہمت مثالی رہا ہے۔
وحید زہیر lصدیق بلو چ صحافتی دنیا کا اہم حوالہ
صحافت جنکا اوڑھنا بچھو نا،قیا دت میں اور قیا دت کے چناؤ میں خود پسند ہو نا،سچائی کی تلا ش میں سر گرداں رہنا،عقیدت و احترام کے لین دین میں راسخ ہو نا، بد فعل و بد مزاج عنا صر کے لئے چیلنج بننا،پسے ہو ئے عوام کی خد مت میں پیش پیش رہنا،محکوم اقوام کے استحصا ل میں ملو ث افراد و نظام کے خلاف آواز بلند کرنا یہ ہیں لا لہ صد یق بلوچ جو زند گی بھر ان خو بیوں کو ساتھ لے کر چلتے رہے علم کو ہتھیا ر بنا کر ڈٹے رہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کام کر نے کے لئے کرائم رپو رٹنگ سے پہلے پہل وابستہ ہو ئے ملک کے معتدد اخبار ڈان سے منسلک ہو نے اور بعد میں اپنے اخبارات سند ھ ایکسپر یس،بلو چستان ایکسپر یس اور آزادی تک پا ئے استقلا ل کے ساتھ جم کر لکھتے رہے نوجوانوں کی کردارسازی کر تے رہے ایک قابل اعتبار صحافی کے طورپر نامور رہے۔