دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا۔ صدرمملکت آصف زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ پر دستخط کردیئے۔ صدرمملکت کےدستخط کےساتھ ہی بل قانون بن گیا۔
Posts By: ویب ڈیسک
نواز شریف، بانئ پی ٹی آئی، آصف زرداری مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف، بانئ پی ٹی اور آصف زرداری مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔
پہلے کہتا تھا غلامی نامنظور، اب امریکا کی منتیں کر رہا ہے مجھے بچاؤ، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچاؤ، پہلے یہ شخص کہتا تھا کہ امریکی غلامی نامنظور، اب کہتا ہے مجھے غلامی فوری قبول ہے۔
وفاق نے وعدہ خلافی کی، صوبوں کو ان کا حق ملنا چاہیے،بلاول بھٹو
لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ مسائل جتنے بھی ہوں، کم مسائل میں بھی محنت کر کے اپنے عوام کے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
خارجیوں اور افغان طالبان کی پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 15 سے زائد ہلاک ہونے کی اطلاعات،سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات فتنہ الخوارج کے خارجیوں کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور جوابی کارروائی میں 15 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
چیئرمین پی اے سی کون ہو گا، فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں، عمران خان
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چئیرمین کی نامزدگی کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دیے گئے نام پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے عہدے کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا اور کہا ہے اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا، کوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔
بجلی چوری کی روک تھام کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، اووربلنگ کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرز لگانے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں، اوور بلنگ میں ملوث اسفران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے: وزیر توانائی
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے اگلی گرمیوں سے قبل قوم کو بجلی مزید سستی ہونے کی نوید سنادی۔
کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق
کوئٹہ:بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
کراچی:ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔