
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل سامنے آگیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کے بیانات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں، پاکستان پر ریاستی سرپرستی کے الزامات دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔